کشمیر کی آزادی کی تحریک مقامی ہے، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں غیرمقامی جنگجو بھیجنے کی بھارتی...
شائع 06 دسمبر 2020 09:28am

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں غیرمقامی جنگجو بھیجنے کی بھارتی میڈیا کی رپورٹ مسترد کردی۔

ترجمان دفتر خارجہ کہتے ہیں بھارت کی من گھڑت خبریں تحریک آزادی کشمیر کو دبانے کی کوشش ہیں۔ کشمیر کی آزادی کی تحریک مقامی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی سازش ایک بار پھر ناکام ہوگی۔ جھوٹی خبریں پھیلا کر بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو نہیں چھپا سکتا۔ جھوٹی خبریں پھیلانے کی بجائے بھارت عالمی قوانین اور اخلاقی ذمہ داریاں پوری کرے۔