ٹی 20 ورلڈکپ: بھارت نے ویسٹ انڈیز کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

بھارت نے مقررہ ہدف آخری اوور میں حاصل کر کے میچ اپنے نام کیا
شائع 01 مارچ 2026 10:39pm

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی ہے۔

کولکتہ میں کھیلے گئے سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو آخری اوور میں شکست دے کر 196 رنز کا ہدف حاصل کر کے ٹی ٹوئںٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

اس شکست کے ساتھ ہی ویسٹ انڈیز کا ٹورنامنٹ میں سفر ختم ہو گیا۔

ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے۔

روسٹن چیس نے 40، جیسن ہولڈر نے 37 اور روومین پاؤل نے 34 رنز کا قیمتی اضافہ کیا۔ بھارت کی جانب سے سنجو سیمسن شاندار فارم میں نظر آئے اور 97 رنز بنا کر ٹیم کے ٹاپ اسکورر رہے۔

بھارت نے مقررہ ہدف آخری اوور میں حاصل کر کے میچ اپنے نام کیا۔ اس فتح کے ساتھ ورلڈکپ کی سیمی فائنلسٹ لائن اپ مکمل ہو گئی ہے۔

پہلا سیمی فائنل 4 مارچ کو جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل 5 مارچ کو انگلینڈ اور بھارت کے درمیان شیڈول ہے۔