زیڈ ٹو سی کا ایف آئی اے تفتیش میں ملازم سے اظہارِ لاتعلقی
زیڈ ٹو سی کے مطابق مذکورہ فرد نے ذاتی حیثیت میں کارروائی کی جب کہ کمپنی کے کسی نظام، اکاؤنٹ یا فنڈ کا استعمال نہیں ہوا۔
کمپنی زیڈ ٹو سی نے ایف آئی اے کی جانب سے ایک ملازم کے حوالے سے تفتیش اور کارروائی پر لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ فرد نے مکمل طور پر ذاتی حیثیت میں کارروائی کی۔
زیڈ ٹو سی کی جانب سے ایسے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے اور کمپنی کے کسی بھی سسٹم، اکاؤنٹ یا فنڈز کا استعمال نہیں کیا گیا۔
یہ کارروائی اور تفتیش زید ٹو سی کے خلاف نہیں ہے، کمپنی پالیسی کے مطابق، متعلقہ فرد کو قانونی کارروائی کے نتیجے اور مزید اندرونی جائزے تک تمام ذمہ داریوں سے معطل کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی وضاحت دی گئی ہے کہ زیڈ ٹو سی کے تمام مالی لین دین قابلِ اطلاق ریگولیٹری تقاضوں کے مطابق باقاعدہ بینکاری ذرائع سے انجام دیے جاتے ہیں۔












