’اے آئی‘ کو نصاب کا مستقل حصہ بنایا جائے؛ ایچ ای سی کی جامعات کو ہدایت
ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی تعلیم کو نصاب کا لازمی حصہ بنانے کے لیے جامعات کو ہدایات جاری کردی ہیں۔
ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے نجی اور سرکاری جامعات کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تمام ڈگری پروگرامز میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کورس کو لازمی شامل کیا جائے۔
ایچ ای سی نے جامعات کو پروگرام کی نوعیت کے مطابق نصاب ترتیب دینے کی ہدایت کی ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق تعلیمی اداروں کو یہ کورس 2026 کے تعلیمی سیشن سے نافذ العمل کرنے کا کہا گیا ہے۔
ایچ ای سی کی ہدایات کے تحت انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ سطح پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا کورس لازمی تصور ہوگا جب کہ جامعات کو اختیاری مضمون کے طور پر اے آئی کورس شامل کرنے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔
ایچ ای سی کے مطابق ہر کورس 3 کریڈٹ گھنٹے پر مشتمل ہوگا تاکہ طلبہ کو ٹیکنالوجی کے بنیادی اور ذمہ دارانہ استعمال کی عملی تربیت دی جا سکے۔















