رمضان اسپیشل؛ ذائقہ دار ’سیخ کباب‘ سے افطاری کا لطف اٹھائیں

اسے بچے اور بڑے سب شوق سے کھائیں گے۔
شائع 19 فروری 2026 12:15pm

رمضان المبارک میں عبادات کے ساتھ ساتھ افطار کے وقت روزہ کھولنا بھی سب کا پسندیدہ لمحہ ہوتا ہے، جس میں مزیدار پکوان جیسے پھل، کھجور، سموسے، پکوڑے، دال چاول، بریانی، شامی کباب، مختلف چٹنیوں اور سویٹ ڈشز تیار کیے جاتے ہیں۔

اس مہینے میں افطار کے پکوان نہ صرف مزیدار ہوتے ہیں بلکہ صحت بخش اور توانائی سے پر بھی ہوتے ہیں اور سب کے لیے خوشی کا سبب بنتے ہیں۔

آج ”سیخ کباب“ کی ایک ایسی ہی مزیدار ریسیپی پیش خدمت ہے، جسے بچے اور بڑے سب شوق سے کھائیں گے۔

یہ لذیذ کباب مٹن اور چکن کے قیمے سے بنائے جاتے ہیں، مصالحوں میں خوب مکس کر کے گریل یا روسٹ کیے جاتے ہیں۔ جوسی اور ذائقے دار ہونے کی وجہ سے یہ افطار کا شاندار آغاز بن سکتے ہیں۔ اسے پودینے کی چٹنی، پیاز اور لیموں کے ساتھ سرو کریں۔

اجزاء

مٹن قیمہ، 150 گرام

چکن قیمہ، 100 گرام

ادرک-لہسن پیسٹ، 2 چمچ

پیاز پیسٹ، 1 چمچ

لال مرچ پاؤڈر، 1 چمچ

دھنیا پاؤڈر، 1 چمچ

زیرہ پاؤڈر، 1 چمچ

کالی مرچ پاؤڈر، ¾ چمچ

امچور، 1 چمچ

خشک ادرک پاؤڈر، ¼ چمچ

تیل، 2 چمچ

کاجو پیسٹ، 1½ چمچ

کریم، 1½ چمچ

2 چمچ بیسن

1 زردی انڈہ

نمک حسب ذائقہ

سجانے کے لیے ہرا دھنیا

بنانے کا طریقہ

ایک پیالے میں مٹن اور چکن قیمہ اچھی طرح مکس کریں۔

اس میں ادرک-لہسن پیسٹ، پیاز پیسٹ، لال مرچ، دھنیا، زیرہ، کالی مرچ، امچور، ادرک پاوڈر، تیل، کاجو پیسٹ اور کریم ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

بیسن اور انڈے کی زردی ڈالیں تاکہ مکسچر باندھ جائے۔

نمک حسب ذائقہ ڈالیں، ڈھک کر فریج میں 1 گھنٹہ رکھیں۔

قیمے کو سیخ پر لگائیں اور گریل یا روسٹ کریں، درمیان میں تیل لگاتے رہیں۔

کباب تیار ہونے کے بعد اسے پلیٹر میں نکالیں اور پیاز ، ہرا دھنیا اور لیموں کے ساتھ سجائیں۔