مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کو دل کا دورہ، اسپتال منتقل
مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کو دل کا دورہ پڑنے پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا۔
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد فوری طور پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) کی ایمرجنسی میں منتقل کیا گیا۔
ڈاکٹروں نے ابتدائی معائنے اور ٹیسٹوں کے بعد فوری اینجیوپلاسٹی کا فیصلہ کیا۔ طبی ٹیم نے ان کی شریان میں ایک اسٹنٹ ڈالا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق بروقت علاج کے باعث ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور طبیعت میں بہتری آرہی ہے۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ خواجہ سعد رفیق کو آئندہ چند روز تک طبی نگرانی میں رکھا جائے گا جب کہ اہل خانہ اور پارٹی رہنماؤں نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔













