مسلم لیگ ن کے سابق رہنما زعیم قادری انتقال کر گئے

سید زعیم قادری مسلم لیگ ن کے سابقہ رکن پنجاب اسمبلی اور حکومتی ترجمان بھی رہے
اپ ڈیٹ 13 فروری 2026 12:33pm

عوام پاکستان پارٹی کے رہنما زعیم قادری انتقال کر گئے۔

عوام پاکستان پارٹی کے سینئر رہنما سید زعیم حسین قادری آج صبح تقریباً چار بجے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق وہ عارضۂ قلب میں مبتلا تھے اور تین روز قبل ڈیفنس کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کروائے گئے تھے، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ مرحوم کی نمازِ جنازہ آج شام بعد از نمازِ مغرب (تقریباً چھ بجے) لارنس روڈ لاہور میں ادا کی جائے گی۔

سید زعیم حسین قادری کا شمار پنجاب کے سرگرم سیاسی رہنماؤں میں ہوتا تھا۔ وہ اس وقت عوام پاکستان پارٹی کے پنجاب ترجمان کے فرائض انجام دے رہے تھے، جبکہ اس سے قبل وہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر رکنِ پنجاب اسمبلی اور حکومتی ترجمان بھی رہ چکے تھے۔

ان کے انتقال پر سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ مختلف رہنماؤں نے مرحوم کی سیاسی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔