پشاور ہائیکورٹ نے 2 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو عہدوں سے فارغ کردیا

دونوں ججز کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوکری سے برخاست کیا گیا: پشاور ہائیکورٹ
شائع 10 فروری 2026 08:44pm

پشاور ہائیکورٹ نے 2 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو عہدوں سے فارغ کردیا ہے۔

منگل کو پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے 2 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو نوکری سے برخاست کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مدثر شاہ ترمزی کو عہدے سے برخاست کیا گیا ہے جب کہ ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج شیخ افضل کو بھی نوکری سے فارغ کردیا گیا ہے۔

پشاور ہائی کورٹ نے دونوں ججز کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوکری سے برخاست کیا گیا۔ دونوں جوڈیشل افسران کے خلاف انکوائری مکمل ہونے کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حافظ نسیم اکبر نے خود ہی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔