طلحہٰ انجم نے منگنی کر لی، منگیتر کون؟

طلحہ انجم اپنی شاندار موسیقی اور گہری شاعری کے باعث نوجوانوں میں بے حد مقبول ہیں۔
اپ ڈیٹ 10 فروری 2026 10:30am

پاکستان کے معروف ریپر اور مقبول میوزک بینڈ ینگ اسٹنرز کے اہم رکن طلحہ انجم نے منگنی کرلی ہے۔

طلحہ انجم نے اپنے ٹیلنٹ اور لگن کے بل بوتے پرموسیقی کی دنیا میں قدم رکھا اورایک دہائی سے بھی کم عرصے میں لاکھوں نوجوانوں کے دلوں کی دھڑکن بن گئے۔

اب طلحہ انجم اپنی زندگی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔ حال ہی میں ان کی منگنی کی خوشخبری سامنے آئی، جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

طلحہ انجم کی منگنی میڈیکل ایستھیٹیشن اور سوشل میڈیا انفلوئنسر زویا کریم کے ساتھ ہوئی ہے۔

یہ خوبصورت تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جہاں قریبی دوستوں اور اہلِ خانہ نے شرکت کی۔

اس موقع پر طلحہ انجم نے شاندار گرے سوٹ زیب تن کیا جبکہ زویہ کریم نے نفیس لیونڈر ساڑھی میں سب کی توجہ حاصل کرلی۔

تقریب کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اور مداح اس نئے جوڑے کے لیے مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں اور دعاوں کے پیغامات بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔