دو حروف خریدنے کے لیے 7 کروڑ ڈالر کی ادائیگی، ایسا کیا خاص ہے؟

ڈومین نام بھی پرائیوٹ جہاز جتنا مہنگا ہو سکتا ہے، اس کا عملی مظاہرہ بھی کردیا گیا
شائع 08 فروری 2026 10:17am

ڈومین نام بھی پرائیوٹ جہاز جتنا مہنگا ہو سکتا ہے، اس کا عملی مظاہرہ کرپٹو کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو کرس مارزالیک نے کر دیا ہے، جنہوں نے اے آئی ڈاٹ کام تقریباً 7 کروڑ امریکی ڈالر میں خرید کر دنیا کی مہنگی ترین عوامی طور پر ظاہر کی جانے والی ڈومین ڈیل کا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کرپٹو کے کرپٹو ویب سائٹ کے سی ای او کرس مارزالیک نے اے آئی ڈومین کا نام تقریباً 70 ملین ڈالر میں حاصل کیا، جس کی ادائیگی مکمل طور پر کرپٹو کرنسی میں کی گئی، جبکہ نقد رقم استعمال نہیں کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈومین فروخت کرنے والے کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، تاہم گیٹ یور ڈومین کے ڈومین بروکر لیری فشر نے اس ڈیل کی مالیت کی تصدیق کرتے ہوئے اسے تاریخ کی مہنگی ترین ڈومین فروخت میں شامل قرار دیا ہے۔

کرپٹو ویب سائٹ کے سی ای و کرس مارزالیک نے اس خریداری کی خود تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اے ڈاٹ کام کو جلد ایک نئے مصنوعی ذہانت کے پلیٹ فارم کے اجرا کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ ان کے مطابق اس پلیٹ فارم کی پہلی عوامی نمائش آئندہ سپر باؤل کے دوران نشر ہونے والے کمرشل کے ساتھ متوقع ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کرس مارزالیک نے بتایا کہ انہوں نے اپریل میں اے آئی کا پلیٹ فارم خریدا تھا، جس کے بعد ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جو مسلسل اس منصوبے پر کام کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقی کے سفر میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں، تاہم وہ سپر باؤل کے موقع پر ہونے والے پہلے لانچ کے لیے پُرجوش ہیں۔

اگرچہ یہ خریداری غیر معمولی طور پر مہنگی سمجھی جا رہی ہے، تاہم مارزالیک کے مطابق اے آئی ڈاٹ کام ویب سائٹ پہلے ہی غیر معمولی توجہ حاصل کر چکی ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ خریداری کے بعد انہیں اس ڈومین کو فروخت کرنے کے لیے کئی پیشکش موصول ہوئیں، جو ابتدائی قیمت سے کہیں زیادہ تھیں، لیکن کمپنی کا اسے فروخت کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ ان کے مطابق آئی ڈاٹ کام ویب سائٹ کو مصنوعی ذہانت کے مستقبل میں ایک طویل المدتی سرمایہ کاری کے طور پر برقرار رکھا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق جیسے جیسے مصنوعی ذہانت سے متعلق مصنوعات میں اضافہ ہو رہا ہے اور ان کی خصوصیات ایک جیسی ہوتی جا رہی ہیں، ویسے ویسے مختصر، سادہ اور فوری طور پر پہچانے جانے والے ویب ایڈریسز نایاب ہوتے جا رہے ہیں۔

آئی ڈاٹ کام ویب سائٹ جیسے ڈومین کے ذریعے کمپنی فوری شناخت حاصل کرنا اور طویل و پیچیدہ برانڈ ناموں پر انحصار کم کرنا چاہتی ہے۔

آئی ڈاٹ ڈومین کے منصوبے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نہ کہ صرف تکنیکی ماہرین کے لیے بلکہ یہ عام صارفین کے لیے ایک ذاتی اے آئی ایجنٹ پر مبنی ہوگا۔

مارزالیک کے مطابق یہ اے آئی ایجنٹ بڑے لینگویج ماڈل سے تقویت یافتہ ہوگا، جو صارف کی جانب سے مختلف کام انجام دے سکے گا، جن میں سوالات کے جواب دینا، فیصلے کرنا، ایپس اور ٹولز استعمال کرنا اور کم سے کم انسانی مداخلت کے ساتھ کئی مراحل پر مشتمل کارروائیاں شامل ہوں گی۔

متوقع طور پر اے آئی ڈاٹ کام ڈومین صارفین کو روزمرہ ڈیجیٹل کاموں میں مدد فراہم کرے گا، جن میں پیغامات بھیجنا، مختلف ایپلی کیشنز استعمال کرنا اور مختلف سروسز پر بنیادی نوعیت کے کام انجام دینا شامل ہے۔ کمپنی نے اس پلیٹ فارم کو سلیکون ویلی میں مقبول پیچیدہ اے آئی ایجنٹس کے مقابلے میں ایک صارف دوست متبادل کے طور پر پیش کیا ہے۔