نیاگرا فال برف میں تبدیل

.
اپ ڈیٹ 02 فروری 2026 02:12pm

نیاگرا فال دنیا کی مشہور تین آبشاروں کا مجموعہ ہے جو کینیڈا کے صوبہ اونٹاریو اور امریکا کی ریاست نیویارک کے درمیان دریائے نیاگرا پر واقع ہیں، جن کی اونچائی تقریباً 50 میٹر اور چوڑائی 323 میٹر تک ہے، اور یہ تقریباً 12 ہزار سال پرانے ہیں جوگلیشیئرز کے پگھلنے سے وجود میں آئے۔ خطے میں شدید سردی کی لہر کے باعث نیاگرا فال جزوی طور پر جم گئے، جس سے یہ ایک ناقابلِ فراموش برفیلا منظردیکھنے کو ملا۔ اس نایاب منظر کو دیکھنے کے لیے ہزاروں سیاح کینیڈا اور امریکا کی سرحد پر جمع ہو رہے ہیں، جو سرد موسم کے باوجود اس قدرتی عجوبے کی تعریف کر رہے ہیں اور تصاویر لے رہے ہیں۔