ڈی آئی خان: شادی کی تقریب میں مبینہ خودکش حملہ، جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی

پولیس، ریسکیو اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں
شائع 24 جنوری 2026 10:56am

خیبرپٌختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل میں گزشتہ شب قریشی موڑ کے قریب شادی کی تقریب میں ہوئے مبینہ خودکش دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد سات ہو گئی ہے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں ایڈووکیٹ عبدالمجید لاگری محسود، وحید جگری، رحمان اللہ، شہزاد عبدلئی، عنایت اللہ اور چھوٹا وحید شامل ہیں۔

زخمیوں میں وارث خان، نور عالم محسود، توحید اللہ، رحمان خان، سہیل خان برکی اور ندید اللہ شامل ہیں، جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔ زخمیوں کے بیانات بھی قلمبند کیے جا رہے ہیں تاکہ واقعے کے محرکات اور ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ خودکش ہوسکتا ہاے، تاہم، تحقیقات جاری ہیں اور حتمی طور پر کچھ کہنا قبل ازوقت ہے۔

ایڈووکیٹ عبدالمجید لاگری محسود کی شہادت پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار میں مکمل سوگ کا اعلان کیا گیا اور عدالتی کارروائی بھی معطل رہی۔

KPK

Blast

Dera Ismail Khan

DI Khan