صوابی میں خاتون کے ہاں بیک وقت 5 جڑواں بچوں کی پیدائش
صوابی کے جوڑے کی جھولی خوشیوں سے بھرگئی، خوش نصیب جوڑے کے ہاں بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، بچوں میں ایک بیٹا اور چار بیٹیاں شامل ہیں۔
بچوں کی پیدائش باچاخان میڈیکل کمپلیکس میں ہوئی، جہاں این آئی سی یو کے انچارج کے مطابق ڈیلیوری صحت کارڈ کے تحت کی گئی۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ پیدائش کے بعد پانچوں بچوں کو احتیاطی طور پر این آئی سی یو منتقل کیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج بھی صحت کارڈ کے ذریعے جاری ہے۔
میڈیکل ڈائریکٹرز نے ہدایت کی ہے کہ ماں اور بچوں کی صحت کا خصوصی خیال رکھا جائے اور تمام ضروری طبی سہولیات بلا تعطل فراہم کی جائیں۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق ماں کی حالت تسلی بخش ہے جبکہ بچوں کی نگرانی ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم کر رہی ہے۔
واقعے کے بعد اہلِ علاقہ کی جانب سے والدین کو مبارکباد دی جا رہی ہے اور بچوں کی صحت یابی کے لیے دعائیں کی جا رہی ہیں۔













