وزیراعظم آج ڈیووس میں مصروف دن گزاریں گے

عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع، مینجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کے ساتھ بھی بیٹھک کا امکان
شائع 21 جنوری 2026 01:34pm

وزیراعظم شہباز شریف ورلڈ اکنامک فورم کے 56ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے۔ عالمی اجلاس کے دوران وزیراعظم کی اہم عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف ورلڈ اکنامک فورم کے 53ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے۔ عالمی اجلاس کے دوران وزیراعظم کی اہم عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

زیورخ ایئرپورٹ پر پاکستان کے مستقل نمائندے برائے اقوام متحدہ محمد بلال، سوئٹزرلینڈ میں پاکستان کے سفیر مرغوب سلیم اور سفارتی عملے نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ وزیراعظم کے ساتھ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کے مختلف سیشنز میں شرکت کریں گے اور پاکستان کی معاشی اصلاحات، بہتر ہوتے معاشی اشاریے اور استحکام کی حکمت عملی پر روشنی ڈالیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات کا بھی امکان بھی ہے، جبکہ دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

پاکستان کی میزبانی میں ورلڈ اکنامک فورم کی شراکت سے منعقد ہونے والی بزنس راؤنڈ ٹیبل میں حصہ لیں گے، جہاں سرمایہ کاری کے مواقع اور معاشی تعاون پر بات چیت ہوگی۔

اس کے علاوہ وزیراعظم پاکستان کے ٹرپل او پروگرام، یعنی آرڈر، آپرچونیٹی اور آپٹیمائزیشن، پر بھی اظہارِ خیال کریں گے تاکہ عالمی سرمایہ کاروں اور شراکت داروں کو ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا جا سکے۔

meeting

World Economic Forum

switzerland

PRIME MINISTER SHAHBAZ SHARIF