پاکستان میں شعبان کا چاند نظر آیا یا نہیں؟ اعلان کردیا گیا

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے شعبان کے چاند کی رویت کے حوالے سے شواہد کا جائزہ لیا
شائع 19 جنوری 2026 08:49pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

پاکستان میں آج شعبان کا چاند نظر نہیں آیا جب کہ یکم شعبان المعظم 1447 ہجری 21 جنوری بروز بدھ کو ہوگی، اس حوالے سے وزارت مذہبی امور نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

شعبان کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا محمد عبد الخبیر آزاد نے اجلاس کی صدارت کی۔

وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے منعقدہ اجلاس میں فنی ماہرین اور تمام مکاتب فکرکے جید علما کرام نے شرکت کی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اسلام آباد میں مرکزی اور زونل ممبران کے ہمراہ چاند کی رویت کا جائزہ لیا۔

رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہیں سے بھی شعبان المعظم کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی، جس کے مطابق اب یکم شعبان المعظم 1447 ہجری 21 جنوری بدھ کو ہوگی جب کہ شب برات 3 فروری 2026 کو منائی جائے گی۔

قبل ازیں ماہرین فلکیات نے یہ پیشگوئی کی تھی کہ 19 جنوری کو شعبان المعظم کا چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں جب کہ سپارکو نے بھی یکم شعبان 21 جنوری کو ہونے کا امکان ظاہر کیا تھا۔

Moon Sighted

Moon sighting

Shaban Moon

Shab e Barat

shaban