کراچی سے جیوانی جانے والی مسافر کوچ کو حادثہ، 9 افراد جاں بحق

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا
اپ ڈیٹ 17 جنوری 2026 12:54pm

مکران کوسٹل ہائی وے پر اورماڑا کے قریب کراچی سے جیوانی جانے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، جس کے نتیجے میں نو افراد جان کی بازی ہار گئے اور 36 مسافر زخمی ہوگئے۔

ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر اورماڑا کے درمان جاہ اسپتال منتقل کیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ہڈ کے مقام پر پیش آیا، جہاں بس میں سوار 45 افراد میں سے نو افراد جاں بحق اور چھتیس زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر گوادر کو ہدایت دی کہ زخمی مسافروں کی طبی دیکھ بھال اور بہتر علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے جاں بحق افراد کے جسد خاکی کو ان کے آبائی علاقوں تک پہنچانے کے لیے ایمبولینس سروس فراہم کرنے کے بھی احکامات جاری کیے۔

مزید برآں، سرفراز بگٹی نے حادثے کی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے تاکہ واقعے کی وجوہات اور ممکنہ اقدامات کا جائزہ لیا جا سکے۔

bus accident

Died

balochistan makran

36 injured

9 passengers

makran