پاکستان کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں: روسی صدر پیوٹن

دونوں ممالک کے تعلقات حقیقی طور پر دونوں کے لیے فائدہ مند ہیں: پیوٹن کی پاک روس تعلقات پر گفتگو جاری
شائع 16 جنوری 2026 11:11pm

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے تعلقات میں مشترکہ مفاد شامل ہے، ہم پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں جو شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن ہے اور یہ تنظیم معیشت، ٹیکنالوجی اور انسانی وسائل کے حوالے سے خطے کی سب سے بڑی تنظیم ہے، دونوں ممالک کے تعلقات حقیقی طور پر دونوں کے لیے فائدہ مند ہیں۔

پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے روسی صدر کو سفارتی اسناد پیش کیں۔ اس موقع پر روسی سفارت خانے نے صدر ولادیمیر پیوٹن کی پاک روس تعلقات پر کی گئی گفتگو جاری کردی۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں، پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کا مکمل رکن ہے ، شنگھائی تعاون تنظیم معیشت اور ٹیکنالوجی میں خطے کی سب سے بڑی علاقائی تنظیم ہے۔

صدر پیوٹن کا مزید کہنا تھا کہ روس پاکستان تعلقات حقیقی طور پر دونوں کے لیے فائدہ مند ہیں۔

اس موقع پر پاکستانی سفیر کا کہنا تھاکہ پاکستان اورروس کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھ رہا ہے، روس میں مقیم پاکستانی برادری سےروابط کوترجیح دی جائے گی۔

خیال رہے کہ فیصل نیاز ترمذی نے اکتوبر 2025 میں روس میں سفارتی ذمہ داریاں سنبھالیں۔

russia

Vladimir Putin

President Vladimir Putin

faisal niaz tirmizi

Russia Pakistan relations