رجب بٹ کی اہلیہ کا ساس کو بھیجا گیا مبینہ وائس نوٹ لیک

'نہ میرے ساتھ ظلم کریں نہ میرے بچے کے ساتھ ظلم کریں،' ایمان رجب
اپ ڈیٹ 10 جنوری 2026 02:17pm

معروف پاکستانی ڈیجیٹل کریئیٹر رجب بٹ کی اہلیہ ایمان رجب کا ایک نجی وائس نوٹ لیک ہو گیا ہے۔ اس نوٹ میں وہ اپنے بیٹے کی حفاظت اور پرائیویسی کے بارے میں کھل کر بات کرتی دکھائی دیتی ہیں، جس پر فینز اور صارفین نے ملا جلا ردعمل دیا ہے۔

وائس نوٹ میں ایمان کو اپنی ساس سے بات کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ، ’امی، میں نے کتنی بار آپ سے کہا ہے کہ کیوان کا نام ہرولاگ میں لینا ضروری نہیں ہے۔ لوگ ٹک ٹاک پر اسے بددعائیں دے رہے ہیں۔ پہلے بھی دی تھی اور آج کل بھی دے رہے ہیں۔‘

انہوں نےمزید کہا کہ، ’میں نہیں چاہتی کہ میرا بیٹا لوگوں کی نظروں میں آئے۔ مجھے اللہ میاں نے اسے جس طرح دیا ہے وہ میں ہی جانتی ہوں جس طرح وہ پیدا ہوا ہے اور اس کی جو حالت تھی اسے اللہ نے ہی بچایا ہے۔‘

انہوں نے روتے ہوئے کہا کہ، ’نہ میرے ساتھ ظلم کریں نہ میرے بچے کے ساتھ ظلم کریں۔ آئندہ کیوان کا نام ولاگ میں نہ آئے۔ یہ آپ کی ذمہ داری ہے آور آپ کو ہی اسے روکنا ہے۔‘

ایمان کی بات سن کر رجب بٹ کی والدہ نے کہا کہ وہ ایمان کے گھر آئیں گی اور بیٹے کا کیک کاٹیں گی، لیکن ایمان نے ان سے درخواست کی کہ کیک کی بجائے عقیقہ کے جانور قربان کیے جائیں۔

سوشل میڈیا صارفین ایمان کی بات سے متفق ہیں اور ان کے بیٹے کی پرائیویسی کے حق میں ہیں۔

ایک صارف نے لکھا، ”میں ان کے جذبات محسوس کر سکتی ہوں۔ ان کے پاس بس ان کا بچہ ہے۔ ہر عورت اپنے بچوں کے ذریعے مواد نہیں بناتی۔“

ایک اور نے کہا، ”ایمان بالکل درست کہہ رہی ہیں۔ اگر وہ نہیں چاہتیں کہ ان کا بچہ و لاگز میں آئے تو کوئی مسئلہ نہیں، اسے شامل نہ کیا جائے۔“

ایک صارف نے کہا، ”ایمان کی درخواست میں کیا غلط ہے؟ رجب کی والدہ کو ایمان کے ساتھ انصاف کرنا چاہیے۔“

کچھ صارفین وائس نوٹس کے لیک ہونے پر حیران بھی ہیں اور سوال کر رہے ہیں، ”یہ نوٹس کس نے لیک کیے اور انہیں ریکارڈ کے طور پر کیوں رکھا جا رہا ہے؟“


rajab butt

Emaan Rajab

voice note leak