راولپنڈی میں دفعہ 144 کے نفاذ میں پھر توسیع، کب تک نافذ رہے گی؟
راولپنڈی میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 31 دسمبر تک توسیع کردی گئی، عوامی اجتماعات، دھرنوں، سیاسی جلسے، ریلیوں پر مکمل پابندی ہوگی۔
ڈپٹی کمشنر آفس نے اعلان کیا ہے کہ راولپنڈی میں دفعہ 144 کا نفاذ 31 اگست تک بڑھا دیا گیا ہے جب کہ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارش پر ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ نے دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
دفعہ 144 نفاذ کے تحت سیاسی اجتماعات، ریلیوں، جلسے جلوسوں پر مکمل پابندی ہوگی، موٹرسائیکل کی ڈبل سواری، اسلحہ کی نمائش اورلاوڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔
ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ کے مطابق، ضلع میں دفعہ 144 پچیس دسمبر سے نافذ تھی اور ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارش پر اس کی مدت میں توسیع کی گئی ہے تاکہ ضلع بھر میں امن و امان قائم رہے اور کسی بھی ہنگامہ آرائی سے بچا جا سکے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم جنوری کو امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد مزید توسیع یا خاتمے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
دوسری جانب راولپنڈی نیو ایئر نائٹ سے قبل شہر بھر دفعہ 144 نافذ کردی گئی جب کہ شہر میں دفعہ 144 یکم جنوری 2026 تک نافذ العمل رہے گی۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق راولپنڈی میں نیو ایئر نائٹ پر ہوائی فائرنگ، آتش بازی اور ون ویلنگ پر پابندی عائد کردی گئی۔
راولپنڈی انتظامیہ نے کہا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔












