سرفراز بگٹی، ’بگٹی قبیلے‘ کے نئے سربراہ منتخب

دستار بندی کی تقریب ان کے آبائی گھر بیکڑ میں منعقد کی گئی
شائع 29 دسمبر 2025 02:03pm

بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کو ’بگٹی قبیلے‘ کا نیا سربراہ منتخب کیا گیا ہے اور ان کی دستار بندی کی رسم ان کے آبائی گھر بیکڑ میں ادا کی گئی۔

ذرائع کے مطابق قبیلے کے معتبرین اور عمائدین کی رضامندی سے سرفراز بگٹی کو بگٹی قبیلے کا نیا سربراہ منتخب کیا گیا۔

دستار بندی کی تقریب ان کے آبائی گھر بیکڑ میں منعقد کی گئی، جس میں قبیلے کے نمایاں افراد، معززین اور مختلف شخصیات شریک ہوئیں۔

اس موقع پر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بگٹی اقوام تعلیمی میدان میں پیچھے رہ گئے ہیں، وزیراعظم کا شُکر گزار ہوں کہ ہمارے صوبے میں دانش اسکول دیا۔ انہوں نے کہا کہ دانش اسکول کے ٹینڈر ہوچکے ہیں جس کی تکمیل جلد ہوگی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ صوبے کے بچے بڑے تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں، خدمت سے اس دستار کا قرض اتارنے کی کوشش کروں گا۔

بلوچستان

cm balochistan

sarfaraz bugti

tribal head