2026 میں خطرے کی گھنٹی، بڑے عالمی تنازعات آرہے ہیں: امریکی تھنک ٹینک

رپورٹ کے مطابق آئندہ سال پاکستان میں سیکیورٹی خطرات اور پاک بھارت تصادم کا امکان ہے۔
شائع 29 دسمبر 2025 10:57am
علامتی تصویر: اے آئی
علامتی تصویر: اے آئی

امریکی تھنک ٹینک، کونسل آن فارن ریلیشنز کی تازہ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ دنیا تیزی سے عدم استحکام اور تشدد کی جانب بڑھ رہی ہے، اور 2026 تک کئی خطرناک عالمی تنازعات جنم لے سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ صورتحال نہ صرف عالمی امن بلکہ امریکی قومی سلامتی کے لیے بھی سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کہ غزہ، یوکرین، پاکستان بھارت سرحد، اور افغانستان سمیت کئی محاذوں پر کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ افریقہ اور مشرق وسطیٰ میں بحران شدت اختیار کرنے اور انسانی المیے کے بڑھنے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ کونسل آن فارن ریلیشنز (CFR) کے ذیلی ادارے، سینٹر فار پریوینٹو ایکشن، نے امریکی خارجہ پالیسی کے ماہرین کی رائے کے ساتھ دنیا بھر میں ممکنہ تنازعات کو شدت اور اثرات کے اعتبار سے درجہ بندی کی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابقہ ٹرمپ انتظامیہ نے بعض تنازعات، جیسے غزہ، یوکرین، کانگو، بھارت اور پاکستان، کے تنازعات کو کم کرنے کی کوشش کی، لیکن بعض مواقع پر سخت پالیسی اور دباؤ نے حالات کو مزید پیچیدہ بنایا۔ ماہرین نے یہ بھی تنقید کی کہ امن سازی اور تنازعات کی روک تھام کے اداروں اور فنڈنگ کو کمزور کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق، امریکہ کے لیے اب یہ ضروری ہے کہ وہ اپنی اقتصادی بنیادوں کو مضبوط کرے، تاکہ چین کے ریاستی سرمایہ کاری ماڈل اور اقتصادی حربوں کے مقابلے میں خودمختاری حاصل کی جا سکے۔ رپورٹ میں زور دیا گیا ہے کہ اقتصادی سرمایہ کاری اور تکنیکی برتری مستقبل کی عالمی قیادت کے لیے لازمی قومی سلامتی کی ضرورت ہے۔

پاکستان کے حوالے سے رپورٹ میں کئی ممکنہ سیکیورٹی خطرات اجاگر کیے گئے ہیں۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان دوبارہ مسلح تصادم کا امکان موجود ہے، جس کی بنیادی وجہ مقبوضہ کشمیر میں عسکریت پسند سرگرمیوں اور سخت سکیورٹی اقدامات ہیں۔ افغانستان اور پاکستان کے درمیان بھی دوبارہ لڑائی کے امکانات ہیں، جو سرحد پار شدت پسند حملوں کے دوبارہ شروع ہونے سے پیدا ہو سکتے ہیں۔

۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ امریکا کے لیے خطرات سب سے زیادہ ہیں کیونکہ اس کے دنیا بھر میں کئی دوست اور سکیورٹی کمٹمنٹس ہیں۔ سب سے زیادہ تشویشناک تنازعات میں اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان غزہ اور مغربی کنارے میں جھڑپیں، روس اور یوکرین کی جنگ میں شدت، وینزویلا میں ممکنہ امریکی فوجی کارروائی، اور امریکا کے اندر بڑھتا ہوا سیاسی تصادم شامل ہیں۔

اسی طرح ایران اور اسرائیل کے درمیان ممکنہ جنگ، چین کا تائیوان پر دباؤ، روس اور نیٹو میں ٹکراؤ، اور شمالی کوریا کے جوہری تجربات بھی عالمی سطح پر سنگین خطرات کے طور پر بیان کیے گئے ہیں۔ رپورٹ میں عالمی قیادت پر زور دیا گیا ہے کہ موجودہ تناؤ کو کم کرنے اور عالمی امن کو قائم رکھنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرنا ضروری ہیں۔

human rights

humanitarian crisis

refugees

IRC 2026

Emergency Relief

Conflict Zones

Global Aid