صدر ٹرمپ نے ایک اور جنگ رکوانے کا دعویٰ کردیا

میں اس کام میں بہت تیز اور فیصلہ ساز ہوں: امریکی صدر کا سوشل میڈیا پر پیغام
شائع 28 دسمبر 2025 11:00pm

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور جنگ رکوانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خوشی سے اعلان کرتا ہوں کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا جنگ روک دیں گے، دونوں اب واپس جاکر امن سے رہیں گے، میں اس کام میں بہت تیز اور فیصلہ ساز ہوں، 11 ماہ میں 8 جنگیں رکوائیں ہیں، شاید امریکا ہی اصل اقوام متحدہ ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ بندی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ دونوں ممالک اب واپس جاکر امن سے رہیں گے۔ صدر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ انہوں نے گزشتہ گیارہ ماہ میں آٹھ جنگیں رکوائی ہیں اور امریکہ عالمی امن میں ”اصلی اقوام متحدہ“ کے طور پر ابھرا ہے۔

اتوار کو سماجی پلیٹ فارم پر جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ بندی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان لڑائی عارضی طور پر ختم ہو جائے گی، دونوں ممالک واپس جاکر امن سے رہیں گے اور حالیہ اصل معاہدے کا احترام کریں گے۔

صدر ٹرمپ نے دونوں ممالک کے عظیم رہنماؤں کو ان کی ذہانت اور فوری فیصلہ سازی پر مبارکباد دی اور کہا کہ امریکا ایسے مواقع پر مدد فراہم کرنے پر فخر محسوس کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 11 ماہ میں انہوں نے 8 جنگیں رکوائی ہیں، جس کے باعث شاید امریکا ہی ”اصلی اقوام متحدہ“ کے طور پر ابھرا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ رکوادی

امریکی صدر نے اقوام متحدہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ تنظیم زیادہ تر تنازعات میں بہت کم کردار ادا کر سکی اور عالمی امن کے لیے زیادہ فعال اور مؤثر ہونا چاہیے۔

امریکی صدر نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ بندی میں اپنی کاوشوں کا تذکرہ کردیا

صدر ٹرمپ کے مطابق امریکا ہمیشہ ایسے حالات میں مدد کے لیے تیار ہے اور عالمی امن قائم رکھنے میں اپنا کردار جاری رکھے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ تھائی لینڈ نے پڑوسی ملک کمبوڈیا کے ساتھ امریکی ثالثی میں طے پانے والے امن معاہدے پر عملدرآمد روک دیا تھا۔

تھائی لینڈ کی جانب سے معاہدے کی معطلی سرحد کے قریب ایک بارودی سرنگ کے دھماکے میں اس کے 2 فوجیوں کے زخمی ہونے کے بعد سامنے آئی تھی۔  اس معاہدے کا مقصد جولائی میں ہونے والی سرحدی جھڑپوں کے بعد پائیدار امن لانا تھا، ان جھڑپوں میں 40 سے زائد افراد ہلاک اور 3 لاکھ سے زیادہ شہری بے گھر ہوئے تھے۔

دونوں ممالک کے درمیان معاہدے پر اکتوبر میں ملائیشیا میں امریکی صدر کی موجودگی میں ایک تقریب کے دوران دستخط ہوئے تھے، تاہم تھائی لینڈ نے اسے امن معاہدہ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

Donald Trump

thailand

Combodia

President Donald Trump

thailand cambodia conflict

thailand cambodia war

trump war