کوہِ نور ہیرے کی پراسرار کہانی، مرد مالکان کے لیے موت اور تباہی

کوہِ نور ہیرے کی داستان: کیا تاریخ میں خون اور خوف کا آئینہ ہے؟
اپ ڈیٹ 27 دسمبر 2025 11:54am

دنیا کے قیمتی ترین ہیروں میں سرفہرست برطانوی شاہی زیورات میں شامل تاجِ برطانیہ کی زینت ”کوہِ نور“ ہیرا آج بھی دنیا کے سب سے قیمتی اور مشہور جواہرات میں سے ایک مانا جاتا ہے۔ اس کے وزن اور شفافیت کی تعریفیں بے شمار ہیں، لیکن اس کے گرد گھومتی کہانی صرف چمک یا دولت کی نہیں، بلکہ ایک طویل اور خطرناک تاریخ کی عکاس ہے۔

تاریخی دستاویزات کے مطابق، کوہِ نور ہیرا سب سے پہلے 13 ویں صدی میں تلنگانہ کے کولور کان کی تہوں میں دریافت ہوا۔ اس کے بے مثال حجم، شفافیت اور روشنی جذب کرنے کی صلاحیت نے اسے ہر دور میں طاقت، فخر اور حسد کی علامت بنا دیا۔ ہیرے کی یہ خصوصیات اسے صرف زیور نہیں بلکہ تخت و تاج کے لیے خواہش کا محور بھی بنا دیتی تھیں۔

کوہِ نور ہیرے کے گرد ایک قدیم عقیدہ پایا جاتا ہے کہ یہ ہیرا صرف مرد مالکان کے لیے بدقسمتی لاتا ہے، اور تاریخ کے کئی واقعات اس دعوے کی تصدیق کرتے نظر آتے ہیں۔

1290 کی دہائی میں علاؤالدین خلجی نے دہلی سلطنت کا تخت حاصل کرنے کے لیے اپنے چچا کو قتل کیا اور جنوبی بھارت میں فوجی مہمات کے دوران یہ قیمتی ہیرا حاصل کیا۔

مغل بادشاہ شاہ جہاں نے اسے اپنے مشہور تختِ طاؤس پر سجایا، لیکن اپنے ہی بیٹے اورنگزیب کے دھوکے کا شکار ہوئے اور زندگی کے آخری سال اغرا قلعے میں قید میں گزارے۔

1739 میں ایرانی بادشاہ نادر شاہ نے کوہِ نور کے حصول کے بعد دہلی میں تقریباً 30 ہزار لوگوں کا قتل کیا اور چند سال بعد خود اس کا قتل کر دیا گیا۔

افغان اور سکھ حکمران بھی اس ہیرے کے مالک بنے، لیکن ان کی زندگی میں دھوکہ، زہر اور پراسرار موت کے واقعات نے تاریخ کے صفحات کو خون آلود کیا۔ اس طرح، کوہِ نور نہ صرف دولت اور اقتدار کی علامت رہا بلکہ مرد مالکان کے لیے بدقسمتی اور خونریز تاریخ کی علامت بھی بن گیا۔

1849 میں سکھ سلطنت کے آخری مہاراجہ دلیپ سنگھ کے ہاتھ سے یہ ہیرا برطانیہ منتقل ہوا اور برطانوی ملکہ وکٹوریہ کو پیش کیا گیا۔ برطانوی سلطنت نے ہیرے کے ‘مردوں کے لیے بدقسمت’ ہونے کے قصے کو جانتے ہوئے اسے صرف خواتین شاہی افراد کے استعمال میں رکھا۔ ملکہ وکٹوریہ، ملکہ الزابتھ کی والدہ، اور ملکہ الزابتھ دوم تک یہ ہیرا صرف خواتین نے ہی پہنا۔

آج بھی یہ ہیرا جوئل ہاؤس میں عوام کے لیے نمائش کے لیے رکھا ہے، اپنی چمک اور تاریخی راز کے ساتھ دیکھنے والوں کو مسحور کرتا ہے۔

HISTORY

diamond

Royalty

Tower of London

Curse

British Crown Jewels

Kohinoor