پاکستانی کرکٹر سدرہ نواز پیا گھر سدھار گئیں

سوشل میڈیا پر سدرا نواز کے نکاح اور مایوں کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔
شائع 23 دسمبر 2025 12:56pm

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی وکٹ کیپر بیٹر سدرا نواز غیاث خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں۔

ان کی نکاح کی شاندارتقریب آج لاہور میں منعقد ہوئی ، جس میں قریبی عزیز و اقارب اور دوستوں کے ساتھ ساتھ ان کی کرکٹ ٹیم کی ساتھیوں نے بھی شرکت کی اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر سدرا کی مایوں اور مہندی کی محافل بھی سجیں۔ کرکٹ ٹیم کی دیگر کھلاڑیوں نے اپنی شرکت سے اس خاص دن کو اور بھی یادگار بنایا۔

سدرا نواز کی شادی کا یہ لمحہ ان کے لیے ایک نیا باب ہے، کیونکہ وہ کرکٹ کی دنیا میں اپنی پیشہ ورانہ زندگی کے علاوہ، اب اپنے ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی ایک نئی شروعات کر رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر سدرا نواز کے نکاح اور مایوں کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔ ان کے مداحوں نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری رکھا، اور ان کی زندگی میں خوشیوں کی نئی بہار کی دعائیں کیں۔

کرکٹ کی دنیا میں سدرا نواز کی کامیابیاں اور ان کی محنت کو ہمیشہ سراہا گیا ہے اور ان کی شادی پر بھی ان کے چاہنے والے خوش ہیں۔

سدرا نواز اب اپنی ذاتی زندگی اور کرکٹ کے میدان میں دونوں کو متوازن طریقے سے جاری رکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں اور ان کی کامیاب شراکت داری پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم کی ترقی کے لیے ایک نیا سنگ میل ثابت ہو گی۔

Ghiyas Khan

ties the knot

Sidra Nawaz

Pakistan women cricketer