پاکستان سے شکست پر سوشل میڈیا صارفین نے عرفان پٹھان کو ’سنڈے‘ یاد دلادیا

انڈر 19 ایشیا کپ فائنل میں پاکستان سے بھارت کو شکست پر سوشل میڈیا صارفین سابق بھارتی کرکٹر کو یاد کرنے لگے
شائع 21 دسمبر 2025 09:35pm

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو 191 رنز سے شکست پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان کو یاد کرنے لگے۔

دبئی میں کھیلے گئے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے سمیر منہاس کی شاندار 113 گیندوں پر 172 رنز کی اننگز کی بدولت بھارت کو 191 رنز کے بھاری مارجن سے عبرتناک شکست دی۔

پاکستان کی فتح کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا صارفین  عرفان پٹھان کے پیچھے پڑگئے اور انہیں یاد دلانے لگے کہ آج سنڈے ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ عرفان پٹھان کہاں ہو؟ آپ کو بہت یاد کر رہاں ہوں کیونکہ آج سنڈے ہے۔

ایک صارف نے عرفان پٹھان کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ڈیئر عرفان پٹھان سنڈے کیسا رہا؟

ایک صارف نے طنزیہ لکھا کہ بریکنگ نیوز ! عرفان پٹھان نے سرف کھالیا۔

ان کے علاوہ دیگر بہت سارے صارفین نے عرفان پٹھان کو ایکس پر ٹیگ کرتے ہوئے پوچھا کہ سنڈے کیسا رہا؟

Pakistan vs India

Irfan Pathan

Under 19 Asia Cup

U 19 Asia Cup

U19 Asia Cup Champions

Under 19 Asia Cup Champion

Under 19 Asia Cup Final 2025

pak win u 19 asia cup