رجب المرجب کا چاند نظر آگیا، یکم رجب کب ہوگی؟

مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان نے رجب المرجب کا چاند نظر آنے کا اعلان کر دیا
شائع 21 دسمبر 2025 08:09pm

اسلامی مہینے رجب المرجب کا چاند نظر آگیا ہے، جس کے مطابق یکم رجب المرجب 1447 ہجری کل 22 دسمبر 2025 بروز پیر کو ہوگی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان نے رجب المرجب کا چاند نظر آنے کا اعلان کر دیا، یکم رجب المرجب 22 دسمبر پیر کو ہوگی۔ چیئرمین مرکزی روہت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کے اعلان کے مطابق وزارت مذہبی امور نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ جس کے مطابق 3 جنوری کو ولادت امیر المومنین علی ابن ابی طالب اور 16 جنوری کو شب معراج ہوگی۔

وزارت مذہبی امور کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا جب کہ پاکستان بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز لاہور، اسلام آباد، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں ہوئے۔

چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید عبدالخبیرآزاد نے کہا کہ آج پاکستان کے اکثر و بیشتر مقامات پر مطلع ابر آلود و گرد آلودو رہا جب کہ کچھ مقامات پر مطلع صاف بھی رہا۔ کراچی ، گوادر اور دیگر مقامات پر چاند نظر آ گیا ہے۔

اجلاس کے آخر میں عالم اسلام کے اتحاد،حرمین شریفین کے تحفظ، ملک پاکستان کی سلامتی و استحکام اور غزہ و فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی آزادی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

قبل ازیں سپارکو نے بھی پیشگوئی کی تھی کہ رجب المرجب کا چاند آج ہی نظر آنے کا امکان ہے، اور یکم رجب المرجب 22 دسمبر کو ہوگی۔

Moon

Moon Sighted

Ruet e Hilal Committee

رجب

rajab ul murajjab 2026