ڈی ایس پی بیوی بیٹی قتل کیس: دفعہ 302 نہ لگانے پر ایس ایچ او معطل

قتل کی دفعات 302 کے تحت مقدمہ درج نہ کرنے پر معطل کیا گیا، ذرائع
اپ ڈیٹ 16 دسمبر 2025 02:38pm

پنجاب پولیس کے ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی اور بیٹی کے قتل کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیٹی کی لاش ملنے کے بعد ایس ایچ او کاہنہ نے قتل کی دفعات 302 کے تحت مقدمہ درج نہ کیا جس پر انہیں معطل کر دیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ چوکی انچارج اصل محمد ذوالفقار اور اے ایس آئی اللہ رکھا کو بھی معطل کیا گیا ہے۔

ایس ایچ او نے لاش ملنے کے بعد پوسٹ مارٹم تو کروایا لیکن صرف دفعہ 174 کے تحت کارروائی کی اور قتل کی دفعات 302 کا مقدمہ درج نہیں کیا۔

پولیس نے لاش کو لاوارث سمجھ کر تدفین کر دی، جس کے بعد اعلیٰ حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے معطل کرنے کے اقدامات کیے۔

واضح رہے کہ ڈی ایس پی عثمان حیدر نے گھریلو ناچاقی پر مبینہ طور پر اپنی بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا تھا۔ ملزم نے دو شادیاں کر رکھی تھیں جبکہ مقتولہ اس کی پہلی بیوی تھی، جس سے اس نے محبت کی شادی کی تھی۔

murder case

lahore

جرائم

Wife and daughter Murder

DSP Usman Haider

SHO Suspended