خاتون پالتو کُتّے کے لیے جان پر کھیل گئیں، جلتی عمارت میں گھسنے کی ویڈیو وائرل

آگ کے شعلوں کے درمیان سیڑھی پر چڑھ کر کتوں کو نیچے پھینکا، خود بھی معجزانہ طور پر محفوظ رہی
شائع 14 دسمبر 2025 11:59am

فلپائن کے شہر منڈاؤ میں ایک بڑے آتشزدگی کے واقعے کے دوران ایک خاتون نے غیر معمولی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جان کی پروا کیے بغیر اپنے پالتو کتے کو محفوظ نکال لیا۔ خاتون کے اس اقدام کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا پر انہیں ہیرو قرار دیا جا رہا ہے۔

فلپائن کے صوبہ سیبو کے شہرمنڈاؤ میں لگنے والی شدید آگ کے دوران ایک خاتون نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر اپنے پالتو کتے کو بچا لیا۔ واقعے کے دوران جب آگ تیزی سے پھیل رہی تھی تو خاتون نے عمارت چھوڑنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ وہ اپنے کتوں کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتی۔

عینی شاہدین کے مطابق خاتون ایک سیڑھی کے ذریعے اوپر چڑھیں اور ایک ایک کر کے اپنے تمام کتوں کو نیچے محفوظ مقام پر پھینکا تاکہ وہ آگ کی لپیٹ میں آنے سے بچ جائیں۔ تمام کتوں کے نیچے پہنچنے کے بعد خاتون خود ریلنگ سے لٹک گئیں، جبکہ فائر فائٹرز اوپر پہنچ کر انہیں بحفاظت نیچے لے آئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق خاتون کو معمولی چوٹیں آئیں، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ خوش قسمتی سے تمام پالتو کتے بھی محفوظ رہے۔

واقعے کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں، جس کے بعد دنیا بھر سے صارفین نے خاتون کی جرات اور جانوروں سے محبت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ کئی افراد نے انہیں انسانیت اور ہمدردی کی مثال قرار دیا۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ بروقت کارروائی کے باعث بڑا جانی نقصان ہونے سے بچ گیا، جبکہ خاتون کا اقدام غیر معمولی جرات اور حوصلے کی عکاسی کرتا ہے۔

VIDEO GOES VIRAL

How to Watch

from a building fire?

saved her pet dog

brave woman