ٹیلر سوئفٹ نے عملے پر دولت لٹا دی، 19 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا بونس

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ سوئفٹ نے اپنے عملے کو انعامات بانٹے ہیں۔
شائع 14 دسمبر 2025 12:25pm

امریکی گکوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ میوزک انڈسٹری کی سب سے سخی اور بڑے دل کی سپر اسٹارز میں سے ایک ہیں، جب انہوں نے اپنے ”ایراز ٹور“ کے عملے کو شاندار بونس دیے۔

36 سالہ ٹیلر کا ریکارڈ توڑ ”ایراز ٹور“ 2 ارب ڈالر منافع کے ساتھ تاریخ کا سب سے زیادہ کمائی کرنے والا ٹور بن چکا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹور کی کامیابی کے بعد ٹیلر نے اپنی ٹیم کے تمام افراد کو ان کی محنت کا انعام 19 کروڑ 70 لاکھ ڈالر بونس کی صورت میں دیا۔

ٹیلر سوئفٹ کا نیا البم ’دی لائف آف اے شوگرل‘ ریلیز

رپورٹس کے مطابق، یہ بونسز موسیقاروں سے لے کر رقص کرنے والے تک تمام عملے میں تقسیم کیے گئے۔

ڈزنی پلس کی ڈاکیوسریز ”دی اینڈ آف این ایرا“ کے قسط 2 کے ایک جذباتی منظر میں دیکھا جاسکتا ہےکہ سوئفٹ اپنے عملےکے ساتھ کھڑی ہیں، جن کے ہاتھوں میں بند خطوط ہیں۔

ہر لفافے میں سوئفٹ کی طرف سے ایک ذاتی پیغام اور بونس کی رقم تھی، جسے ویڈیو میں سنسر کیا گیا۔ ایک سین میں، عملہ کا رکن سوئفٹ کا پیغام بلند آواز میں پڑھتا ہے۔

پیغام میں سوئفٹ نے ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور ان کی محنت، قربانی اور عزم کی تعریف کی۔ جیسے ہی لفافے میں موجود بونس کی رقم کا انکشاف ہوا، کئی عملے کے افراد کو اپنے چہرے چھپاتے اور آنکھوں میں آنسو دیکھے گئے، جو سوئفٹ کے اس اقدام پر جذباتی ہو گئے۔

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ سوئفٹ نے اپنے عملے میں انعامات بانٹے ہیں۔ امریکہ میں اس ٹور کے دوران، انہوں نے فرداً فرداً ٹرک ڈرائیورز کو ایک لاکھ ڈالر کے بونس دیے تھے جو ٹور کے سامان کو منتقل کرنے کا کام کرتے تھے۔

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے مائیکل جیکسن کا 36 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

امریکی گلوکارہ نے یہ بھی کہا ہے کہ جیسے جیسے منافع بڑھے گا بونس کی رقم بھی بڑھتی جائے گی۔

”ایراز ٹور“، مارچ 2023 سے دسمبر 2024 تک جاری رہا، سوئفٹ کا کہنا ہے کہ اس ٹور سے حاصل ہونے والی رقم نے انہیں اپنے ماسٹر ریکارڈز واپس خریدنے کا موقع دیا، جسے وہ اپنی زندگی کا سب سے اہم سنگ میل قرار دیتی ہیں۔

taylor swift

$197m bonuses