بسنت: کس سائز کی اور کون سی پتنگ اُڑانے اجازت گی؟ فیصلہ ہو گیا
لاہور میں بسنت کی تقریبات کی تیاریوں میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، جہاں ضلعی انتظامیہ نے بسنت کے دوران اڑائی جانے والی پتنگوں کے سائز کا تعین کر لیا ہے۔بسنت میں فائنل سائز کی اڑنے والی پتنگوں کی ویڈیو آج نیوز نے حاصل کر لی ہے۔
شہر لاہور میں بسنت کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے بڑی پیشرفت کرتے ہوئے پتنگوں کے سائز اور دیگر اہم قوانین کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے مطابق، بسنت میں اڑائی جانے والی پتنگوں کا سائز 37 سے 43 انچ تک ہو گا۔
اس کے علاوہ، بسنت میں ڈیڈھ تاوا گڈا اور چھوٹے سائز کی پتنگیں اڑائی جائیں گی، جنہیں شہریوں کو مخصوص اجازت ناموں کے تحت اڑانے کی اجازت ہوگی۔
لاہور میں بسنت منانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا
ضلع لاہور کی انتظامیہ نے پتنگوں اور ڈور بنانے والے افراد کو بھی رجسٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ غیر قانونی پتنگ بازی اور اس سے ہونے والے حادثات کو روکا جا سکے۔ ان پتنگوں پر ایک مخصوص بار کوڈ چسپاں کیا جائے گا، جس سے پتنگوں کی قانونی حیثیت کو یقینی بنایا جائے گا۔
فروری میں لاہور میں بسنت منانے کا امکان
ڈپٹی کمشنر لاہور نے اس سلسلے میں ڈیڈھ تاوا گڈا اور چھوٹی سائز کی پتنگیں بنانے کی اجازت دی ہے۔ ان پتنگوں کی ویڈیوز بھی آج نیوز نے حاصل کی ہیں، جس سے پتنگ بازی کے شوقین افراد کو اس سال کی بسنت کی تیاریاں نظر آ رہی ہیں۔
اس فیصلے سے امید کی جا رہی ہے کہ بسنت کی تقریبات کے دوران ہونے والے حادثات میں کمی آئے گی اور لوگوں کو محفوظ طریقے سے پتنگ بازی کا لطف اٹھانے کا موقع ملے گا۔













