کپل شرما کی نئی فلم تنازع کا شکار ہوگئی، وجہ کیا ہے؟
بھارتی کامیڈین کپل شرما کی نئی فلم ”کس کس کو پیار کروں 2“ نے ریلیز ہوتے ہی صارفین کی رائے کو دو حصوں میں تقسیم کردیا ہے۔
بارہ دسمبر 2025 کو بھارتی سنیما گھروں میں ریلیز ہو نے والی یہ فلم 2015 کی ہٹ کامیڈی فلم کا سیکوئل ہے، کپل شرما فلم میں موہن کا کردار ادا کررہے ہیں، جو لومیرج کرنا چاہتے ہیں، لیکن کچھ عجیب و غریب حالات کی وجہ سے تین مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والی خواتین میں الجھ جاتے ہیں۔ فلم میں کئی مزاحیہ سین ہیں، جسےکچھ لوگوں نےسراہا تو کچھ نے اسے پرانا اور گھسا پٹا کہا۔
’باہوبلی‘ کے اینی میٹڈ ورژن کے مناظر ’کنگ فو پانڈا‘ کی نقل ہیں؟
فلم کی ریلیز کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل سامنے آئے ہیں۔ کچھ لوگوں نے اسے ”کپل شرما شو کا ایک اور ورژن“ قرار دیا ہے، جبکہ کئی صارفین کا کہنا ہےکہ ”کہانی زبردستی کھنیچی گئی ہے اور مذاق بھی پرانا ہے۔ ڈائیلاگ ایسے ہیں، جسے بولتے ہوئے اداکار خود بھی شرمندہ نظر آتے ہیں۔“
ایک صارف نے کہا، ”کس کس کو پیار کروں 2 بہت ہی بے زار مووی ہے۔ پرانی کہانی کو دوبارہ پیش کیا گیا ہے۔“
ایک اور صارف نے رائے دیتے ہوئے کہا، ”فلم میں کچھ بھی نیا پن نہیں ہے، بس نام بدل کر سیکوئل بنا دیا ہے۔کپل شرما کی اداکاری فلم میں بہت اچھی ہے، لیکن باقی ادکاروں کی اداکاری نے بہت زیادہ مایوس کیا ہے۔“

کچھ اور تبصروں میں کہا گیا ہے کہ یہ فلم ایک ”ٹیکسٹ بک مثال ہے“ کہ کس طرح ایک اچھی فلم کو برباد کیا جا سکتا ہے۔
بولی وڈ اداکار اکشے کھنہ اور کرشمہ کپور کی شادی کیوں نہ ہوسکی؟
ایک اور صارف اسد نے مختلف زاویہ پیش کرتے ہوئے اسے اچھی کامیڈی کہا ہے۔ ان کا کہنا ہے، اگرچہ کہانی پچھلی فلم سے ملتی جلتی ہے، لیکن فلم تفریح فراہم کرنے میں کامیاب رہی ہے اور یہی سب سے اہم ہے۔ مرکزی اداکارائیں تریدھا چوہدری، عائشہ خان اور پارول گُلاٹی نے اپنا کردار اچھے سے نبھایا ہے۔ موسیقی بھی بہت اچھی ہے۔ مجموعی طور پر یہ ایک ہلکی پھلکی تفریحی فلم ہے جو ٹریلر میں دکھائے گئے وعدے کو پورا کرتی ہے۔
بقول ایک صارف کپل شرما کی فلم ”کس کس کو پیار کروں تفریح اور مزاح کا حسین امتزاج ہے۔ کپل شرما کی کامیڈی اور منجوت سنگھ کی شاندار پرفارمنس نے اس فلم کو مزید مزے دار بنا دیا ہے۔“

اس فلم کو انوکلپ گوسوامی نے ڈائریکٹ کیا ہے اور پروڈکشن رتن جین اور گنیش جین نے کی ہے۔ اس میں حرا ورینہ، عائشہ خان، ترِیدھا چودھری اور منجوت سنگھ جیسے اداکار بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
















