فیس بک ایپلی کیشن میں بڑی تبدیلی، نیا الگورتھم کیسے کام کرے گا؟
معروف ٹیکنالوجی کمپنی ’میٹا‘ نے فیس بک ایپ کے لیے بڑے پیمانے پر یوزر انٹر فیس اور ڈیزائن میں تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے، کمپنی کے مطابق ان تبدیلیوں کا مقصد ایپ کو مزید سادہ، دلکش اور استعمال میں آسان بنانا ہے۔
نئی اپ ڈیٹ کے بعد فیس بک سرچ رزلٹس کو اب گِرڈ لے آؤٹ میں پیش کرے گا، جس سے تصاویر، ویڈیوز اور دیگر مواد کو ایک نظر میں دیکھنا زیادہ آسان ہوگا۔
ایپ کے نیچے موجود نیویگیشن بار کو بھی دوبارہ ترتیب دیا گیا ہے۔ اب ہوم، ریلز، فرینڈز، مارکیٹ پلیس، نوٹیفکیشنز اور پروفائل سمیت اہم سیکشنز ایک ہی قطار میں دکھائی دیں گے، جس سے مختلف فیچرز تک رسائی تیز اور آسان ہوجائے گی۔
صارفین کیلئے خوشخبری، فیسبک نے آن لائن پیسہ کمانے کا ایک نیا ذریعہ فراہم کردیا
پلیٹ فارم میں ایک اپڈیٹڈ ڈسکوری الگورتھم شامل کیا گیا ہے جو صارفین کی دلچسپیوں کی بنیاد پر نئے دوستوں کی تجاویز پیش کرے گا، جیسے پسندیدہ شوز، مقامات، یا موسیقی وغیرہ کی پسند شامل ہوگی۔
فیس بک نے فیڈ کے ڈیزائن میں بھی تبدیلیاں کی ہیں۔ صارف اب پوسٹ کو فل اسکرین موڈ میں دیکھ سکیں گے اور تصاویر کو انسٹاگرام کی طرح ڈبل ٹیپ کر کے لائیک بھی کیا جاسکے گا۔ مینیو اور نوٹیفکیشنز ٹیب کو بھی نیا انداز دیا گیا ہے، جہاں میٹا اے آئی ٹولز اور فرینڈز اسٹوریز تک رسائی پہلے سے زیادہ واضح ہوگی۔
فیس بک اور انسٹاگرام اب آپ کی میٹا اے آئی چیٹ کی بنیاد پر اشتہار دکھائیں گے
کمپنی سرچ تجربے کو بھی بہتر بنا رہی ہے۔ نت نئے تجربات کے تحت ایک فل اسکرین ویو متعارف کرایا جارہا ہے، جو سرچ کے دوران تصاویر اور ویڈیوز کو زیادہ نمایاں انداز میں دکھائے گا۔ فیس بک کا کہنا ہے کہ آنے والے مہینوں میں اس فیچر کو مزید اقسام کے مواد تک بڑھایا جائے گا۔

مواد بنانے کے ٹولز کی پوزیشننگ بھی تبدیل کی گئی ہے، جس کے تحت میوزک شامل کرنے، دوستوں کو ٹیگ کرنے اور دیگر مقبول فیچرز کو زیادہ واضح اور آسان انداز سے ظاہر کیا گیا ہے۔
گروپ ایڈمنز کے لیے نئے فیچرز متعارف کیے گئے ہیں، کاروباری صارفین کے لیے اشتہارات اور کامرس کے لیے نئے اے آئی ٹولز، میسنجر میں کاروباری پیغامات کی سہولت، اور صفحات کے لے آؤٹ میں بہتر تبدیلی بھی شامل ہے۔
















