پاؤں کی سوجن دور کرنے کے لیے فٹ سوک تھراپی سے فائدہ اٹھائیں

یہ ایک قدرتی اور مؤثر طریقہ ہے۔
اپ ڈیٹ 11 دسمبر 2025 01:45pm

آج کی تیز رفتار اور بھاگ دوڑ والی زندگی میں کئی افراد کو مختلف وجوہات کی بنا پر پاؤں کی سوجن، تھکاوٹ یا بھاری پن رہتا ہے۔ اس کا سبب طویل عرصے تک کھڑے رہنا، بیٹھنا، حمل، زیادہ نمک کا استعمال، خون کی گردش میں رکاوٹ یا واٹر ریٹینشن ہوسکتا ہے۔

فٹ سوک تھراپی ایک قدرتی اور مؤثر طریقہ ہے جسے بہت سی خواتین اور مرد اپنی روزمرہ روٹین میں شامل کر کے ان مسائل سے چھٹکارا پا رہے ہیں۔

خالی پیٹ پھل کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ ماہرین نے بتا دیا

ماہر غذائیت اور آیووریدک ماہر شیوتا شاہ نے اس آیووریدک فٹ سوک تھراپی کی تفصیلات فراہم کی ہیں جو آپ کے پاؤں کی سوجن، تھکاوٹ اور خون کی گردش کی مشکلات کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

یہ تھراپی صرف جسمانی آرام نہیں دیتی، بلکہ اس میں استعمال ہونے والے اجزاء کے ذریعے آپ کے جسم میں موجود سوزش کو جڑ سے ختم کرنے میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں۔

آیووریدک فٹ سوک تھراپی کا طریقہ

نیم گرم پانی میں اجزاء شامل کریں:

1 کھانے کا چمچ کھیوڑا نمک

1 چائے کا چمچ اجوائن

1 چائے کا چمچ سرسوں کے بیج

½ چائے کا چمچ سوکھا ادرک

½ چائے کا چمچ پنارناوا پاؤڈر ( سوجن کو کم کرنے والی جڑی بوٹی)

پانی کو ٹب میں ڈال کر اس میں ان تمام اجزاء کو شامل کر لیں۔ پھر پاؤں کو اس پانی میں 12 سے 15 منٹ تک رکھیں اور گہری سانس لیں تاکہ جسم کو مکمل آرام مل سکے۔

اس تھراپی کو ہفتے میں 2-3 بار کرنے سے آپ کو نمایاں فرق محسوس ہوگا۔

کھیوڑا نمک اور پنارناوا پاؤڈر جسم میں بھر جانے والے پانی کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں، جو کہ طویل عرصہ تک بیٹھنے، کھڑے رہنے، یا ہارمونل تبدیلیوں کی وجہ سے جمع ہو سکتا ہے۔

یہ تھراپی پاؤں کے ٹخنوں کی سوجن کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے اور ٹانگوں میں خون کی گردش کو بہتر بناتی ہے، جس سے تھکاوٹ اور بھاری پن میں کمی آتی ہے۔

اگر آپ پورا دن کھڑے رہتے ہیں یا چلتے ہیں تو پٹھوں میں جکڑن اور سست روی آ جاتی ہے۔ یہ تھراپی پٹھوں کو سکون دیتی ہے اور فوری طور پر راحت فراہم کرتی ہے۔

پاؤں کو رات کے وقت پانی میں ڈالنے سے پورے جسم کو آرام ملتا ہے، جو نیند کی کوالٹی کو بہتر بناتا ہے، خاص طور پر ان افراد کے لیے جنہیں پاؤں کی تھکاوٹ کی وجہ سے نیند میں دشواری ہوتی ہے۔

اجوائن، سرسوں، اور سوکھا ادرک خون کی گردش میں اضافہ کرتے ہیں اور ٹانگوں کی سنسنی، سردی، اور سستی کو کم کرتے ہیں۔

ہائی بلڈ پریشر سے بینائی متاثر ہونے کا خطرہ

اس تھراپی کو کون لوگ زیادہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں؟

وہ لوگ جنہیں پاؤں کی سوجن کا سامنا ہو۔

وہ جو طویل عرصہ تک کھڑے رہتے ہیں یا بیٹھے رہتے ہیں، جیسے دفتر کے ملازمین یا اساتذہ۔

جنہیں سفر کے دوران یا طویل چلنے کے بعد پاؤں میں تھکاوٹ اور بھاری پن محسوس ہوتا ہے۔

وہ لوگ جنہیں پانی کے جمع ہونے یا خون کی گردش میں کمی کی شکایت ہو۔

فٹ سوک تھراپی ایک قدرتی، سادہ اور مؤثر طریقہ ہے جو نہ صرف پاؤں کی سوجن اور تھکاوٹ کو دور کرتا ہے بلکہ جسم کی مجموعی صحت میں بھی بہتری لاتا ہے اور ہر روز کی تھکاوٹ کو دور کرتا ہے۔

recipe

Swollen Feet

foot soak therapy