اسرائیل کی حمایت پر آئس لینڈ کا یورو وژن 2026 سے بائیکاٹ کا اعلان

اسپین، نیدرلینڈز، آئرلینڈ اور سلووینیا بھی مقابلے سے دستبردار
شائع 11 دسمبر 2025 10:11am

یورپی براڈکاسٹنگ یونین کی جانب سے اسرائیل کو یورو وژن 2026 میں حصہ لینے کی اجازت دینے کے بعد آئس لینڈ نے بھی مقابلے سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔

آئس لینڈ کی سرکاری نشریاتی ادارے آر یو وی نے اعلان کیا ہے کہ اس کا ملک یورو وژن سنگ کانٹیسٹ 2026 میں حصہ نہیں لے گا۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب گزشتہ ہفتے یورپی براڈکاسٹنگ یونین نے اسرائیل کی شرکت کی منظوری دی تھی۔

آر یو وی کے ڈائریکٹر جنرل اسٹیفن ایریکسن نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل کی شمولیت پر عوام میں شدید ردعمل پایا جاتا ہے، اور موجودہ صورتحال میں آئس لینڈ کی شرکت سے ’نہ خوشی ہوگی اور نہ ہی سکون۔‘

یورو وژن کا اعتراض، اسرائیل گیت کے الفاظ بدلنے پر مجبور

اسرائیل کی شمولیت کے فیصلے کے بعد اسپین، نیدرلینڈز، آئرلینڈ اور سلووینیا پہلے ہی یورو وژن 2026 سے دستبرداری کا اعلان کر چکے ہیں۔ ان ممالک کا مؤقف ہے کہ اسرائیل کا رویہ غزہ جنگ کے دوران قابلِ اعتراض رہا ہے۔

آئس لینڈ بھی ان ممالک میں شامل تھا جنہوں نے گزشتہ ہفتے اسرائیل کی شرکت پر ووٹنگ کروانے کا مطالبہ کیا تھا، تاہم یورپی براڈکاسٹنگ یونین نے ووٹنگ کرانے سے انکار کرتے ہوئے یہ مؤقف اختیار کیا کہ نئے قواعد کے ذریعے حکومتی مداخلت روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

جورجیو ارمانی کے بعد ان کی فیشن سلطنت کا مالک کون؟

یورو وژن گانے کا مقابلہ 1956 سے جاری ہے اور یورپی براڈکاسٹنگ یونین کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً 160 ملین لوگ اسے دیکھتے ہیں۔ آئس لینڈ آج تک مقابلہ نہیں جیت سکا، تاہم 1999 اور 2009 میں دوسرا نمبر حاصل کر چکا ہے۔

boycott

Iceland

announces

for Israel

over support

Eurovision 2026