یوکرین کا سمندری ڈرونز سے روسی آئل ٹینکر پر حملہ

دو ہفتوں میں تیسرا حملہ، تیز رفتار ٹینکر ڈرون سے ٹکرا کر مکمل طور پر تباہ۔
شائع 11 دسمبر 2025 09:25am

بحیرہ اسود میں یوکرین نے ایک بار پھر روسی جہاز کو نشانہ بناتے ہوئے سمندری ڈرونز سے تیل بردار ٹینکر پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں جہاز مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ یہ روسی بحری اثاثوں پر گزشتہ دو ہفتوں کے دوران تیسرا سمندری حملہ ہے۔

یوکرین نے بحیرہ اسود میں روسی تیل بردار ٹینکر کو سمندری ڈرون حملے میں تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یوکرینی حکام کے مطابق ٹینکر اس وقت نشانہ بنا جب وہ یوکرین کے خصوصی اقتصادی زون سے گزرتا ہوا روسی بندرگاہ کی جانب رواں دواں تھا۔

یوکرین کی سیکیورٹی سروس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ٹینکر تیز رفتاری سے سفر کر رہا تھا کہ اسی دوران سمندری ڈرون پوری قوت سے اس سے جا ٹکرایا، جس سے جہاز کو شدید نقصان پہنچا اور وہ مکمل طور پر ناکارہ ہو گیا۔ اہلکار نے واقعے میں ممکنہ جانی نقصان سے متعلق کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

یوکرین کا روس پر بڑا حملہ، آئل ریفائنری سمیت کئی فوجی تنصیبات تباہ

یوکرینی حکام نے ٹینکر کے تباہ ہونے کی ویڈیو بھی جاری کر دی ہے، جس میں جہاز کو آگ میں گھرا اور بُری طرح تباہ حال حالت میں دکھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ روسی بحری جہازوں پر یہ دو ہفتوں کے اندر یوکرین کا تیسرا سمندری ڈرون حملہ ہے، جس سے خطے میں بڑھتی کشیدگی مزید واضح ہو رہی ہے۔

Russian

oil tanker

Drones

with naval

Ukraine attacks