برطانیہ: جنسی زیادتی کے کیس میں دو افغان شہریوں کو قید کی سزا

دونوں نوجوان 17 سال کے ہیں اور انہوں نے برطانیہ میں پناہ کی درخواست بھی دے رکھی ہے، رپورٹ
شائع 09 دسمبر 2025 12:24pm

برطانیہ میں جنسی زیادتی کے کیس میں دو افغان شہریوں کو عدالت نے قید کی سزا سنادی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق دوافغان نوجوانوں پر برطانیہ میں 15 سالہ لڑکی سے زیادتی کا جرم ثابت ہوا۔

عدالت نے جان جہانزیب نامی نوجوان کو دس سال آٹھ ماہ جبکہ اسرار نیازل کو نو سال دس ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔ جج نے سزا مکمل ہونے پر دونوں مجرموں کو ڈی پورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔

افغان طالبان کے پاکستان سے تجارت روکنے کے فیصلے کے بعد افغانستان میں ادویات کا بحران

عدالت میں استغاثہ نے بتایا کہ 17 سالہ جان جہانزیب اور اسرار نیازال لیمنگٹن کے ایک پارک سے 15 سالہ لڑکی کو اُس وقت زبردستی اپنے ساتھ لے گئے جب وہ نشے کی حالت میں تھی۔

واقعہ رواں برس دس مئی کو لیمنگٹن میں پیش آیا تھا۔ دونوں افغان شہریوں نے ایک خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

واشنگٹن حملہ: افغان تارکِ وطن امریکا میں آکر انتہا پسند بنا، ہوم لینڈ سیکرٹری

رپورٹ کے مطابق دونوں نوجوان 17 سال کے ہیں اور انہوں نے برطانیہ میں پناہ کی درخواست دے رکھی ہے۔

گزشتہ ماہ ایک اور افغان شہری کو بچی سے زیادتی پر قید کیس سزا سنائی گئی ہے۔

girls rape

teen asylum

got sentence

two afghans