عادل راجہ کے گرد قانونی گھیرا مزید تنگ، برطانوی عدالت نے سزا سنادی
برطانیہ میں موجود سابق فوجی افسر اور یو ٹیوبر عادل راجہ کے گرد قانونی گھیرا مزید تنگ ہوگیا، برطانوی عدالت کے جج نے عادل راجہ کو سزا سنا دی۔
پیر کو لندن ہائیکورٹ کے جج رچرڈ اسپئیرمین نے حکم نامہ جاری کردیا۔ عدالتی احکامات کے مطابق عادل راجہ اپنے جھوٹے دعوؤں پر اپنے تمام اکاؤنٹس سے عام معافی نامہ شائع کرے گا، جو اس کے اکاؤنٹس پر 28 دن تک رہے گا۔
عدالتی حکم کے مطابق عادل راجہ کو 50 ہزار پاؤنڈ یعنی ایک کڑور 87 لاکھ ڈیمج چارجز بھی جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے جب کہ اسے مقدمے کے اخراجات کی مد میں 2 لاکھ 60 ہزار یورو یعنی 9 کروڑ 71 لاکھ پاکستانی روپے 22 دسمبر تک جمع کروانے ہیں۔
عادلہ راجہ کو عدالت نے مستقبل میں تخریبی حرکات سے دور رہنے کی بھی سخت تنبیہ کی ہے، عادل راجہ کے تخریبی اور بے بنیاد جھوٹے مواد کے باعث عدالت نے اسے اپیل کا حق بھی نہیں دیا۔
عادل راجہ کی اہلیہ وکیل اور بہت سے بیرسٹر اس کے سحر میں مبتلا مگر اس کے باوجود بھگوڑے کے لیے کوئی راستہ نہ نکل سکا۔
عادل راجہ اور اس کے پیروکاروں کو لندن کی عدالتوں اور نظام انصاف پر بڑا یقین تھا، آخر کار اسی نظام عدلت نے اس کی حقیقت بیان کردی۔














