بگ باس 19 کے فاتح: گورَو کھنّہ نے کامیابی کا تاج اپنے نام کرلیا
بھارتی ریئلٹی شو بگ باس کے انیسویں سیزن کا اختتام ایک شاندار اور جذباتی فائنل کے ساتھ ہوا، جس میں ٹیلی ویژن اداکار گورَو کھنّہ نے کامیابی کا تاج اپنے نام کرلیا۔ زبردست مقابلوں، غیر متوقع موڑ اور گھمسان کی کشمکش سے بھرپور اس سیزن کا آخری مرحلہ نہایت سنسنی خیز ثابت ہوا، جہاں فرحانہ بھٹ نے بھرپور مقابلہ کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
یہ سیزن 24 اگست کو 18 شرکا کے ساتھ شروع ہوا تھا اور تین ماہ تک گھر میں ہونے والی تلخیاں، دوستیوں، چیلنجز اور حکمتِ عملی پر مبنی فیصلوں نے شائقین کو مسلسل جوڑے رکھا۔ جیسے جیسے مقابلہ آگے بڑھتا گیا، ہر ہفتے نئے تنازعات اور بدلتے رشتوں نے شو کو موضوعِ بحث بنائے رکھا۔
سلمان خان نے بالی ووڈ میں کئی کیریئر تباہ کرنے کے الزامات پر پہلی بار خاموشی توڑ دی
گورَو کھنّہ نے ابتدا میں خاموش اور محتاط رویہ اختیار کیا، جس کے باعث انہیں کمزور سمجھا گیا، مگر وقت کے ساتھ ان کی متوازن سوچ اور اہم ٹاسک میں مؤثر حکمتِ عملی نے انہیں مضبوط امیدوار کے طور پر ابھارا۔ فائنل میں شاندار کارکردگی کے بعد وہ نہ صرف فاتح قرار پائے بلکہ 50 لاکھ روپے کی انعامی رقم بھی حاصل کی۔
فرحانہ بھٹ نے بھی سیزن کے دوران اپنی محنت، جوش اور پُراعتمادی سے ناظرین کی توجہ حاصل کیے رکھی۔ اگرچہ وہ ٹرافی جیتنے سے تھوڑے سے فرق سے محروم رہیں، مگر اپنے انداز اور ہمت کے باعث وہ شائقین کے دلوں میں جگہ بنانے میں کامیاب رہیں۔
بگ باس 19 کے فائنل کے موقع پر ایک جزباتی موقع بھی آیا جب سلمان خان نے بولی ووڈ لیجنڈ دھرمیندر کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ریئلٹی شو سے جڑی اپنی یادیں حاضرین کے ساتھ شیئر کیں۔ سلمان خان ان کے ساتھ گزارے دنوں کو یاد کرکے آنکھوں میں نمی لیے کہا کہ میرے لیے ایک ہیرو ہے، اور وہ ہیں دھرمیندر۔ انہوں نے مزید کہا کہ دھرمیندر نے اینٹرٹینمنٹ کو 60 سال دیے اور میں نے اپنی زندگی میں ہمیشہ ان کی تقلید کی۔ دھرمیندر اکثر سلمان خان کو اپنا بیٹا کہتے تھے اور پیار سے کہتے تھے کہ تم بالکل میری طرح ہو۔
سلمان خان کی جان کو خطرہ، شو میں حاضرین کا داخلہ بند کردیا گیا
فائنل کے دوران مرحلہ وار ہونے والی ووٹنگ میں سب سے پہلے امّال ملک باہر ہوئے، ان کے بعد تانیا مِتل اور پھر پرنت مور کو الوداع کہنا پڑا۔ آخر میں گورَو کھنّہ نے ٹرافی اپنے ہاتھوں میں تھامی اور انعامی رقم کے ساتھ بگ باس 19 کے فاتح قرار پائے۔
یوں بگ باس 19 ایک اور یادگار سیزن کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، جو ڈرامے، جذبات اور حکمتِ عملی کے امتزاج سے بھرپور رہا۔
















