’100 دن. صفر الفاظ‘، ڈکی بھائی نے خاموشی توڑنے کا اعلان کردیا
مشہورپاکستانی یوٹیوبر ڈکی بھائی نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے جس میں انہوں نے 100 دنوں کی خاموشی کے بعد اپنے مداحوں کو ایک اہم ویڈیو کا اعلان کیا۔
ڈکی بھائی نے لکھا ہے کہ 100 دنوں تک خاموش رہنے کے بعد وہ آج اتوار کو شام 6 بجے یوٹیوب پر اپنی ویڈیو شیئر کریں گے جس میں وہ اپنی خاموشی توڑیں گے اور اس ویڈیو کا نام انہوں نے ”Breaking My Silence“ رکھا ہے۔
جوا ایپس کیس: یوٹیوبر ڈکی بھائی جیل سے ضمانت پر رہا
اس پوسٹ کے ساتھ انہوں نے ایک کاؤنٹ ڈاؤن بھی شیئر کیا جس میں ویڈیو کی ریلیز کا وقت دکھایا گیا ہے، جو کہ صرف چند گھنٹوں کی دوری پر ہے۔
ڈکی بھائی کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور مداحوں کے درمیان تجسس بڑھ گیا ہے کہ وہ آخرکار کس بات پر خاموشی توڑنے والے ہیں۔
انہوں نے لکھا، ”100 دن. صفر الفاظ. آج، اتوار، 6 بجے یوٹیوب پر @DUCKYBHAI، میں اپنی خاموشی توڑ رہا ہوں۔ اور انٹرنیٹ اسے نہیں بھولے گا۔“
اس پوسٹ میں ایک ٹیگ لائن بھی موجود ہے جس میں ڈکی بھائی نے اپنے یوٹیوب چینل کا ذکر کیا ہے اور ان کی ویڈیو کا انتظار کرنے والے لوگوں کو مزید متجسس کردیا ہے۔

ان کے مداحوں کی جانب سے اس ویڈیو کے لیے شدید دلچسپی کا اظہار کیا جا رہا ہے، اور سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے بارے میں قیاس آرائیاں بھی شروع ہو گئی ہیں۔
یہ سوال اس وقت گردش کر رہا ہے کہ آیا ڈکی بھائی اپنے 100 دنوں کی خاموشی کے بعد کسی تنازع کو اجاگر کرنے والے ہیں یا پھر اپنے منفرد انداز میں اپنے مداحوں کو محظوظ کرنے کے لیے کچھ دلچسپ پیش کریں گے۔
ضمانت کے بعد ڈکی بھائی کی میڈیا پر پہلی جھلک، مداح پریشان
واضح رہے کہ لاہور میں جوئے کی ایپس کی تشہیر کیس میں یوٹیوبر سعدالرحمان المعروف ڈکی بھائی کو اگست میں لاہور ایئرپورٹ سے ملائیشیا روانہ ہوتے وقت این سی سی آئی اے نے گرفتار کیا تھا۔ بعد ازاں انہیں لاہور ہائی کورٹ نے 10 لاکھ روپے کی ضمانت پر رہا کر دیا تھا اور وہ 26 نومبر 2025 کو جیل سے باہر آئے تھے۔
رہائی کے بعد، ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر بتایا تھا کہ ڈکی بھائی سوشل میڈیا سے وقفہ لیں گے۔ اس دوران انہوں نے نہ تو کوئی نیا مواد بنایا اور نہ ہی کسی عوامی تصاویر میں حصہ لیا۔
عروب جتوئی نے اپنے مداحوں سے درخواست کی تھی کہ وہ افواہوں یا جھوٹی معلومات پر یقین نہ کریں اور یقین دلایا تھا کہ ڈکی بھائی پہلے سے زیادہ مضبوط واپس آئیں گے۔
















