ہم ایک دوسرے کے بال کھینچنا چاہتے تھے، سوناکشی سنہا کا انکشاف
سوناکشی سنہا نے اپنی شادی شدہ زندگی اور تعلقات میں آنے والی مشکلات پر پہلی بار کھل کر بات کی ہے۔
حال ہی میں سوناکشی نے سوہا علی خان کے پوڈکاسٹ ”کیا محبت کا کوئی مکمل فارمولہ ہے؟“ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے تعلقات میں آنے والی مشکلات اور کپلز تھراپی کے تجربے کو شیئر کیا۔
لندن میں ’راج اور سمرن‘ کے مجسمے کی نقاب کشائی
سوناکشی اور ظہیر کی کہانی ایک آئیڈیل جوڑے کی نہیں تھی۔ شادی سے قبل، انہوں نے سات سال ایک دوسرے کے ساتھ گزارے، لیکن اس دوران کئی مواقع پر ایسا لگتا تھا کہ دونوں ایک دوسرے سے الجھ رہے ہیں۔
سوناکشی نے کہا، ”ہم تین سال میں ایک دوسرے کے بال کھینچنا چاہتے تھے، اور ہمیں ایک دوسرے کے نقطہ نظر کو سمجھنے میں بہت مشکل پیش آ رہی تھی۔“
سوناکشی اور ظہیر نے تعلقات کی مشکلات کو حل کرنے کے لیے کپلز تھراپی کا سہارا لیا۔ سوناکشی نے بتایا کہ تھراپی کے دو سیشنز کے بعد ان کی مشکلات کا حل نکلا اور دونوں ایک دوسرے کو بہتر سمجھنے لگے۔
سوناکشی نے کہا، ”ہم نے اس کا تجربہ کیا کیونکہ میں چاہتی تھی کہ ہمارا رشتہ کامیاب ہو۔ میں نے اس کے لیے ہاں کہا اور یہ بہت مددگار ثابت ہوا۔ صرف دو سیشنز نے ہمارے تعلقات کو مضبوط بنایا اور ہمیں یہ سیکھنے میں مدد کی کہ دوسرے شخص کے بات کرنے کا طریقہ اصل میں ان کی خواہشات کو ظاہر نہیں کرتا۔“
انہوں نے مزید کہا، ”تھراپی میں ہم نے سیکھا کہ ہمیں باتوں کو ذاتی طور پر نہیں لینا چاہیے اور ہمیں دوسرے شخص کی صورتحال کو سمجھنا چاہیے۔“
امیتابھ بچن کا فلم ’ڈان‘ کی شوٹنگ کے دوران تکلیف دہ تجربے کا انکشاف
سوہا علی خان کے ساتھ گفتگو میں سوناکشی نے اپنے رشتہ کے لیے کچھ اصولوں کا بھی ذکر کیا۔ سوناکشی نے کہا کہ ان کے لیے عزت سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے اور یہ دونوں طرف سے ہونی چاہیے۔
وہ کہتی ہیں، ”میرے لیے عزت بہت ضروری ہے اور میرے شوہر ظہیر نے ہمیشہ میرے جذبات کا خیال رکھا ہے۔ وہ بہت احترام کے ساتھ میری رائے لیتے ہیں اور میری احساسات کا احترام کرتے ہیں، جو کہ بہت نایاب ہے۔“
سوناکشی نے اپنے شوہر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہت خیال رکھنے والے اور عزت دینے والے شخص ہیں، جو نہ صرف ان کے لیے بلکہ دوسرے لوگوں کے لیے بھی عزت رکھتے ہیں۔
انہوں نے تسلیم کیا، ”یہ وہ خصوصیات تھیں جو مجھے ان میں سب سے پہلے پسند آئیں، اور میں اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ مجھے ظہیر جیسے ساتھی کا ساتھ ملا ہے۔“
















