پی ٹی آئی رہنما مرزا شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار دے دیا گیا

شہزاد اکبر طلب کرنے کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے
اپ ڈیٹ 05 دسمبر 2025 10:35am

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما مرزا شہزاد اکبر کو ٹویٹر پر متنازع بیانات کے مقدمے میں بارہا طلب کیے جانے کے باوجود پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دے دیا۔ عدالت نے اس سلسلے میں تحریری حکم نامہ بھی جاری کر دیا ہے۔

اسلام آباد کی ایک عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما مرزا شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے وارنٹِ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے اس فیصلے کا تحریری آرڈر بھی جاری کیا۔

AAJ News Whatsapp

عدالتی حکم کے مطابق مرزا شہزاد اکبر کو متعدد بار طلب کیا گیا، تاہم وہ کسی بھی سماعت پر پیش نہیں ہوئے۔ اس مقدمے کا چالان بھی عدالت میں جمع کروایا جا چکا ہے۔

مرزا شہزاد اکبر کے خلاف ٹویٹر پر متنازع بیانات کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ این سی سی آئی اے نے یہ مقدمہ جولائی 2025 میں قائم کیا تھا، جس کی تفتیش مکمل ہونے کے بعد کیس عدالت کو بھجوایا گیا۔ عدالت نے ملزم کی عدم حاضری اور عدالتی احکامات کی مسلسل عدم تعمیل پر انہیں اشتہاری قرار دیتے ہوئے قانونی کارروائی آگے بڑھانے کے احکامات جاری کر دیے۔

pti leader

mirza shahzad akbar

declared

proclaimed offender