صائم ایوب دوبارہ ٹی 20 کے نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے

ٹی20 بیٹنگ رینکنگ میں صاحبزادہ فرحان کی دو درجہ تنزلی ہوئی ہے
اپ ڈیٹ 03 دسمبر 2025 04:58pm

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں پاکستان کے نوجوان آل راؤنڈر صائم ایوب نے ایک بار پھر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

نئی رینکنگ کے مطابق صائم ایوب 294 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دنیا کے نمبر ون ٹی20 آل راؤنڈر بن گئے ہیں۔

صائم ایوب نے زمبابوے کے سکندر رضا سے پہلی پوزیشن چھین لی، جبکہ پاکستانی آل راؤنڈر محمد نواز بھی ساتویں سے چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔

ٹی20 بیٹنگ رینکنگ میں صاحبزادہ فرحان کی دو درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ چوتھے نمبر سے پھسل کر چھٹی پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

Pakistan Cricket

saim ayub

icc t20 ranking

Sahibzada Farhan