کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا نے اپنی بیٹی کی پہلی تصویر شیئر کردی، نام بھی بتادیا
بالی ووڈ کے مشہور جوڑے کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا نے بالآخر اپنی بیٹی کو دنیا کے سامنے متعارف کروا دیا ہے۔ بدھ کو، اس جوڑے نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی بیٹی کی پہلی تصویر شیئر کی اور اس کا نام بھی ظاہر کیا۔
نئے نئے بننے والے والدین نے اپنی بیٹی کا نام ”سرایاہ ملہوترا“ رکھا ہے۔ ایک مشترکہ پوسٹ میں کیارا اور سدھارتھ نے ایک دلکش تصویر شیئر کی جس میں ان کی بیٹی کے ننھے پیروں کو دونوں کے ہاتھوں میں دکھایا گیا ہے اور اس کے ساتھ کیپشن لکھا، ”ہمارے دعاؤں سے، ہماری بانہوں تک… ہمارے خدا کی رحمت، ہماری شہزادی، سرایاہ ملہوترا۔“
سرایاہ کا نام عبرانی زبان کے لفظ ”سارہ“ سے لیا گیا ہے، جس کا مطلب ہے ”خوبصورت شہزادی“ یا ”غیر معمولی شہزادی“۔ اس اعلان کے بعد، مداحوں، دوستوں اور بالی ووڈ کے ساتھیوں کی جانب سے محبت اور دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

سب کو شادی کرنی چاہیے: کیارا اڈوانی
اس نام کے انکشاف کا پوسٹ ان کی حاملہ ہونے کی خبر کی طرح تھا، جب انہوں نے اپنے ہاتھوں میں چھوٹے سے بچے کے موزے پکڑے تھے۔ اس تصویر میں وہی موزے ایک بار پھر دکھائی دیتے ہیں، اس بار وہ سارایاہ کے چھوٹے پیروں پر ہیں۔
سدھارتھ اور کیارا کی جوڑی کو بالی ووڈ کی کامیاب ترین جوڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ دونوں نے 2021 میں ریلیز ہونے والی فلم ”شیرشاہ“ میں ایک ساتھ کام کیا تھا، جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا تھا۔
کچھ مشہور بالی وُڈ فنکار اور انکے اصلی نام کیا ہیں؟
کیارا اور سدھارتھ نے فروری 2023 میں شادی کی تھی اور اسی سال فروری میں انہوں نے اپنی حاملہ ہونے کی خبر بھی دی تھی۔ اس دوران جوڑا میڈیا سے دور رہا ۔
















