تاجکستان پر ڈرون حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر پاکستان کا ردعمل

پاکستان چینی شہریوں پر بزدلانہ حملے کی واضح الفاظ میں مذمت کرتا ہے،دفتر خارجہ
شائع 28 نومبر 2025 11:02am

افغانستان سے تاجکستان پر ڈرون حملے کے نتیجے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے تاجکستان میں 3 چینی باشندوں کی ہلاکت کا سبب بننے والے ڈرون حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان چینی شہریوں پر بزدلانہ حملے کی واضح الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مسلح ڈرونز کا استعمال افغانستان سے آنے والے خطرے کی سنگینی اور اس کے پیچھے کارفرما افراد کی ڈھٹائی کو واضح کرتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے پاکستان بار بار افغان سرزمین سے دہشت گردی کے حملوں کا شکار ہوا، افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے، دہشت گرد عناصر کی جانب سے افغان سرزمین کا بار بار استعمال عالمی برادری کے لیے تشویشناک ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ٹھوس اور قابل تصدیق کارروائی ہی خطرے سے نمٹنے کا واحد راستہ ہے، پاکستان چین، تاجکستان اور دیگر علاقائی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

AAJ News Whatsapp

واضح رہے کہ 26 نومبر کی رات کو تاجکستان پر افغانستان کی حدود سے حملہ کیا گیا تھا جس میں گرنیڈ اور اسلحہ لگا ڈرون استعمال ہوا جس میں ایل ایل سی شاہین ایس ایم کے تین چینی باشندے مارے گئے تھے۔

تاجکستان نے اس واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم دہشت گرد گروپوں کے ان اقدمات کی شدید مذمت کرتے ہیں اور افغان حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سرحد پر امن اور استحکام کو یقینی بنائیں۔

Tajikistan

Statement

drone attacks

afghanistan and tajikistan border

pakistan foreign ministry

3 chinese citizen killed