راولپنڈی دھرنا ختم، سہیل آفریدی کا اسلام آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ کے پی کا علامہ ناصر عباس اور محمود خان اچکزئی سے مشاورت کے بعد دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
شائع 28 نومبر 2025 09:53am

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے راولپنڈی اڈیالہ روڈ پر بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے خلاف جاری دھرنا ختم کر دیا۔ دھرنے کے خاتمے کے بعد سہیل آفریدی گورکھپور سے اسلام آباد روانہ ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کے مطابق وزیراعلیٰ اسلام آباد پہنچ کر پہلے خیبرپختونخوا ہاؤس جائیں گے، جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے پٹیشن دائر کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ کے پی نے علامہ ناصر عباس اور محمود خان اچکزئی سے مشاورت کے بعد دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

AAJ News Whatsapp

وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے دھرنے کے دوران جیل انتظامیہ سے عمران خان کی ملاقات نہ کرانے پر سخت اعتراض کیا اور تحریری طور پر وجہ بتانے کا بھی مطالبہ کیا۔

منگل کو دوبارہ اڈیالہ آنے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا ہے، فیملی ملاقات کے دن کارکنوں کو بھی آنے کی کال دی جائے گی۔

imran khan

Islamabad High Court

petition

New CM KPK

Sohail Afridi

Adiala Jail Protest