پنجاب میں ٹریفک جرمانے بڑھا دیے گئے، آج سے نیا سسٹم نافذ

موٹرسائیکل کا کم از کم جرمانہ 2 ہزار، کار 3 ہزار، کمرشل گاڑی 15 ہزار سے شروع
شائع 27 نومبر 2025 03:57pm

پنجاب حکومت نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے، جس کا باضابطہ گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ نئے جرمانے آج سے صوبے بھر میں نافذ ہو گئے ہیں۔

پنجاب حکومت نے ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرانے کے لیے مختلف خلاف ورزیوں پر جرمانے بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جاری کیے گئے گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق موٹرسائیکل، کار اور کمرشل گاڑیوں کے جرمانوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق موٹرسائیکل کی عام خلاف ورزی پر کم سے کم جرمانہ 2 ہزار روپے، کار کا جرمانہ 3 ہزار روپے اور کمرشل گاڑی کے لیے کم سے کم جرمانہ 15 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔

AAJ News Whatsapp

ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر بھی سخت سزائیں رکھی گئی ہیں۔ اب موٹرسائیکل سوار کو 2 ہزار روپے، کار ڈرائیور کو 5 ہزار روپے جبکہ کمرشل گاڑیوں کو 15 ہزار روپے تک کا جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

اس کے علاوہ لاپرواہی سے موٹرسائیکل چلانے کا جرمانہ بڑھا کر 3 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔ جبکہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس موٹرسائیکل چلانے پر 2 ہزار روپے اور کار چلانے پر 5 ہزار روپے جرمانہ لیا جائے گا۔

حکومت نے نئے آرڈیننس کے تحت ڈرائیونگ لائسنس پر پوائنٹ سسٹم بھی متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت مسلسل خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جا سکے گی۔

punjab

new system

Traffic Fines

implemented from today

increased in