علی بابا نے چین میں اے آئی چشمے متعارف کروا دیے
چین کی بڑی ٹیک کمپنی علی بابا نے نئے اے آئی چشمے مارکیٹ میں متعارف کرادیے ہیں، یہ چشمے روزمرہ کے کئی کام فوری طور پر انجام دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
علی بابا کے چین میں متعارف کردہ ’کوارک اے آئی‘ چشموں کی قیمت 1,899 یوان رکھی گئی ہے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 75 ہزار روپے کے برابر بنتی ہے۔ یہ چشمے علی بابا کے اپنے اے آئی سسٹم ”کویـن“ پر کام کرتے ہیں۔
چشمے روزمرہ زندگی کے کئی کام آسان بنانے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔ صارف انہیں پہن کر، کسی بھی جملے یا زبان کا فوری ترجمہ کر سکتے ہیں۔ سامنے موجود چیز کی قیمت فوراً معلوم کر سکتے ہیں اور خریداری کے دوران مختلف معلومات بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
کمپنی کے مطابق چشمے علی بابا کی مشہور ایپس علی پے اور تاؤ باؤ کے ساتھ بآسانی چلتے ہیں، جس سے ادائیگی اور خریداری مزید آسان ہوجائے گی۔
ایپل کو بھارت میں بھاری جرمانے کا خطرہ، قانونی جنگ شروع
علی بابا کچھ عرصے سے صارفین کے لیے اے آئی مصنوعات پر کام کر رہی ہے۔ اسی مہینے کمپنی نے اپنے اے آئی چیٹ بوٹ کا نیا اور بہتر ورژن بھی جاری کیا، تاکہ وہ دیگر ٹیک کمپنیوں کے مقابلے میں اپنی پوزیشن مضبوط بنا سکے۔
دنیا کی بڑی ٹیک کمپنیاں بھی اسی میدان میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ اس وقت میٹا تقریباً 80 فیصد وی آر ہیڈسیٹ مارکیٹ پر حاوی ہے، ایپل کا ویژن پرو بھی دستیاب ہے۔
لوڈ شیڈنگ سے آزاد! لیپ ٹاپ بیٹریز سے 8 سال تک گھر کو روشن رکھنے والا شخص
-
جبکہ سام سنگ نے اکتوبر میں اپنا گیلیکسی ایکس آر ہیڈسیٹ متعارف کرایا تھا جس میں گوگل کی اے آئی خصوصیات شامل ہیں۔
-
علی بابا نے اپنے اے آئی گلاسز متعارف کرا کر عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی اے آئی ویئرایبل ٹیکنالوجی کی دوڑ میں قدم رکھ دیا ہے۔ چین میں نئی ٹیکنالوجی کے۶ مقابلے کا روجہان تیز ہو چکا ہے۔ شیاؤمی اور بائیڈو پہلے ہی اپنے اے آئی چشمے فروخت کر رہے ہیں، جس میں اب علی بابا کی انٹری نے مارکیٹ کو مزید گرم کر دیا ہے۔

















