فرح خان کی یوٹیوب سے کمائی پورے فلمی کیرئیر سے بھی زیادہ

ان کے 3 ملین سبسکرائبرز اور 4.5 ملین انسٹاگرام فالوورز ہیں۔
شائع 26 نومبر 2025 02:36pm

بالی ووڈ کی مشہور ہدایت کارہ ، کوریو گرافر اور فلم میکر فرح خان نے اپنی یوٹیوب وی لاگنگ کے بارے میں ایک حیرت انگیز انکشاف کیا، جس میں انہوں نے اپنی یوٹیوب کمائی کو اپنے پورے فلمی کریئر کی کمائی سے زیادہ قرار دیا۔

فرح خان، جو ”میں ہوں نہ“، ”اوم شانتی اوم“، اور ”تیس مار خان“ جیسی کامیاب فلموں کی ہدایتکارہ ہیں، نے 2024 میں یوٹیوب پر وی لاگنگ شروع کی تھی۔ ان کے وی لاگ میں ان کے باورچی دلیپ اور بالی ووڈ کے مختلف ستاروں کے ساتھ کھانا پکانے اور مزے دار گفتگو کے دلچسپ ویڈیوز شامل ہیں، جو بہت جلد مقبول ہوگئے۔

گھریلو تشدد: سلینا جیٹلی نے طلاق کا اعلان کردیا

فرح خان نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا تھا کہ انہوں نے یوٹیوب پر وی لاگ بنانے کا آغاز اپنے بچوں کے اخراجات کے باعث کیا تھا۔ اب سوہا علی خان کے پوڈکاسٹ میں اپنی یوٹیوب کمائی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا، ”میرے پورے کریئر میں شاید میں نے اتنی کمائی نہ کی ہو جتنی یوٹیوب سے کی ہے، حالانکہ میں بہت سی فلموں کی ہدایت کاری بھی کرچکی ہوں۔“

انہوں نے مزید کہا، ”یوٹیوب میرا چینل ہے، اس لیے نہ کوئی او ٹی ٹی پلیٹ فارم مجھے کہہ رہا ہے کہ ’یہ تو کاٹنا پڑے گا‘ اور نہ ہی کوئی پروڈکشن ہاؤس مجھے یہ بتا رہا ہے کہ صرف یہ گیسٹ ہی لاؤ۔ مجھے یہ سب بہت ناپسند تھا۔“

AAJ News Whatsap

فرح خان کے بقول ان کے تین بچوں زار، انیا اور ڈیواکی یونیورسٹی کی فیسوں کے اخراجات نے انہیں یوٹیوب پر وی لاگ شروع کرنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے بتایا کہ ”جب میرے پاس فلمیں نہیں تھیں اور میں ہدایت کاری نہیں کر رہی تھی، تو سوچا کہ یوٹیوب شروع کرتی ہوں، کیونکہ میں نے دیکھا کہ اس پلیٹ فارم پر بہت بڑی مارکیٹ ہے۔ اس کے علاوہ، میرے تین بچے یونیورسٹی جانے والے ہیں اور وہ بہت مہنگا ہے، اس لئے میں نے یوٹیوب چینل شروع کیا تھا۔“

نیٹ فلکس کے نئے شو نے رنبیر کپور کے لیے مشکلات پیدا کردیں

فرح خان کا یوٹیوب چینل کامیاب ثابت ہوا اور انہوں نے 3 ملین سبسکرائبرز اور 4.5 ملین انسٹاگرام فالوورز حاصل کیے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ وہ اپنے کام کو جتنا بھی کرسکیں گی، کرتی رہیں گی۔

background dancer

surpass film career

YouTube earning

massive income

Farah Khan'