جنوبی افریقہ نے بھارت میں 25 سال بعد ٹیسٹ سیریز جیت لی، گوہاٹی میں وائٹ واش

محض 58 رنز پر بھارت کی آدھی ٹیم پویلین واپس جا چکی تھی جبکہ 140 رنز پر 8 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے
شائع 26 نومبر 2025 12:31pm

جنوبی افریقہ نے 25 سال بعد بھارت میں ٹیسٹ سیریز جیت کر شائقین کرکٹ کو حیران کر دیا ہے۔ دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں پروٹیز نے بھارت کو وائٹ واش کیا، اور آخری میچ میں گوہاٹی ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم کو 408 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی۔

بھارت کو 549 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز میں 140 رنز پر ڈھیر ہونا پڑا۔ پہلے اننگز میں بھارتی ٹیم صرف 201 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی، جس سے جنوبی افریقہ کو واضح برتری حاصل ہو گئی تھی۔

گوہاٹی ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے بولرز نے بھارت کی بیٹنگ لائن کو مکمل طور پر پسپا کر دیا۔ خاص طور پر سائمن ہارمر نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے اپنی دوسری اننگز میں 6 اور میچ میں مجموعی طور پر 9 وکٹیں حاصل کیں، جو بھارتی بیٹنگ کے لیے تباہ کن ثابت ہوئی۔

اس جیت کے ساتھ جنوبی افریقہ نے بھارت میں اپنی تاریخ رقم کی اور 25 سال بعد بھارتی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ بھارت کی طرف سے بیٹنگ کا کمزور مظاہرہ اور پروٹیز کی شاندار بولنگ نے اس وائٹ واش کو یقینی بنایا۔

کھیل کے پانچویں روز بھارت نے 27 رنز پر 2 کھلاڑی آؤٹ کے ساتھ کھیل کا آغاز کیا، لیکن کچھ ہی دیر بعد کلدیپ یادو صرف 5 رنز اور دھروو جوریل 2 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے۔

بھارتی کپتان رشبھ پنت بھی صرف 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جس کے بعد بھارتی ٹیم کی حالت اور بھی کمزور ہو گئی۔ محض 58 رنز پر بھارت کی آدھی ٹیم پویلین واپس جا چکی تھی جبکہ 140 رنز پر 8 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔

اس وقت جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے مزید صرف 5 وکٹیں درکار ہیں اور بھارت کو 476 رنز بنانے ہوں گے، جبکہ دو سیشنز کا کھیل ابھی باقی ہے۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقہ نے اپنی دوسری اننگز میں 260 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر کے بھارت کو 549 رنز کا بھاری ہدف دیا تھا۔

AAJ News Whatsapp

ٹرسٹان اسٹبز نے 94 بنائے، ٹونی ڈی زورزی 49، رائن ریکلٹن 35، ایڈن مارکرام 29 اور کپتان ٹمبا باووما 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ ویان ملڈر 35 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ بھارت کی جانب سے رویندرا جڈیجا نے 4 اور واشنگٹن سندر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سینوران متوسوامی (109) اور مارکو جینسن (93) کی کیریئر بیسٹ اننگز کی بدولت 489 رنز بنائے تھے۔ بھارتی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 201 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی تھی، جس میں یشسوی جیسوال 58 اور واشنگٹن سندر 48 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

گوہاٹی ٹیسٹ میں بھارت کی یہ کارکردگی ٹیم کے لیے ایک عبرتناک لمحہ ہے، اور جنوبی افریقہ کی مضبوط بیٹنگ اور بہترین بولنگ نے بھارتی ٹیم کو شدید دباؤ میں ڈال دیا ہے۔

india vs south africa

Guwahati Test

5th Day Update