تھینکس گیوِنگ: کمرشل پروازوں میں کمی سے امریکی رُل گئے
امریکا میں تھینکس گیونگ سے قبل کمرشل پروازوں میں کمی نے شہریوں کی مشکلیں بڑھا دیں، جبکہ دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تہوار پر 1600 قیدیوں کی معافی اور روایتی طور پر دو ٹرکیوں کی رہائی کا اعلان کرکے سیاسی مزاح کا تڑکا بھی لگا دیا۔
امریکا میں قومی تہوار تھینکس گیونگ ڈے کے موقع پر کمرشل پروازوں میں کمی کے باعث لاکھوں شہری سفری سہولتوں سے محروم ہوگئے۔ حکام کے مطابق تقریباً 60 لاکھ امریکی مختلف ائرپورٹس پر ٹکٹوں کے منتظر ہیں۔
امریکی ایوی ایشن نے حکومتی شٹ ڈاؤن کے اثرات کے باعث چالیس بڑے ائیرپورٹس پر پروازوں میں کمی کا حکم دیا تھا۔
امریکا میں ہر سال نومبر کی چوتھی جمعرات کو تھینکس گیونگ ڈے منایا جاتا ہے، جس پر شہری عام طور پر اپنے خاندان اور عزیز و اقارب کے ساتھ دن گزارتے ہیں۔ اسی لیے تہوار سے قبل ملک بھر میں لاکھوں افراد سفر کرتے ہیں، تاہم رواں سال پروازوں میں کمی کے سبب سفر کرنا مشکل ہوگیا ہے۔
حکومتی بندش کے باعث امریکا میں 8 ہزار پروازیں تاخیر کا شکار
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی اہلیہ میلانیا کے ہمراہ وائٹ ہاؤس سے فلوریڈا روانہ ہوگئے، جہاں وہ اپنے ذاتی گھر میں تھینکس گیونگ کی چھٹیاں گزاریں گے۔ روانگی سے قبل وائٹ ہاؤس میں روایتی تقریب کے دوران ٹرمپ نے دو بڑے سفید پلمڈ ٹرکیوں، گوبل اور واڈل کو آزاد کردیا۔
نئی دہلی میں طوفانی بارش سے نظام زندگی مفلوج، 182 پروازیں تاخیر کا شکار
تقریب میں ٹرمپ نے جیلوں میں قید 1600 قیدیوں کے لیے معافی کا اعلان بھی کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ ابتدائی طور پر دو پرندوں کے نام ”چک“ اور ”نینسی“ رکھنا چاہتے تھے، جو ڈیموکریٹ رہنماؤں چک شومر اور نینسی پیلوسی کی طرف واضح اشارہ تھا۔















